مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سمردونگ سرنگ حادثے پر وزیر اعلیٰ تمانگ سے بات کی ، ہر ممکن مدد کا یقین دلایا
گنگٹوک، 21 جولائی (ہ س)۔ سکم کے نامچی ضلع میں جھولنگے کے تحت سمردونگ میں زیر تعمیر این ایچ پی سی تیستا مرحلہ-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرنگ میں ہونے والے المناک حادثے کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے فون پ
Amit-shah-samardung-cm


گنگٹوک، 21 جولائی (ہ س)۔ سکم کے نامچی ضلع میں جھولنگے کے تحت سمردونگ میں زیر تعمیر این ایچ پی سی تیستا مرحلہ-6 ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کی سرنگ میں ہونے والے المناک حادثے کے بعد، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے سکم کے وزیر اعلیٰ پریم سنگھ تمانگ سے فون پر بات کی اور صورتحال اور جاری بچاؤ آپریشن کا جائزہ لیا۔

وزیر اعلی تمانگ نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا کہ انہوں نے مرکزی وزیر داخلہ کو ریاستی حکومت کی طرف سے نیشنل ڈیزاسٹر رسپانس فورس (این ڈی آر ایف) اور دیگر متعلقہ ایجنسیوں کے ساتھ تال میل میں چلائے جارہی بچاؤ اور راحت مہم کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ نے حادثے پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور حکومت ہند کی طرف سے ہر ممکن مدد کا یقین دلایا۔

وزیر اعلیٰ نے اس مشکل وقت میں سکم کے لوگوں کی حساسیت، تشویش اور مسلسل حمایت کے لیے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔جنوبی سکم کے سمردونگ میں این ایچ پی سی سرنگ میں گیس لیک ہونے اور ملبہ گرنے سے اب تک نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ جائے وقوعہ پر راحت اور بچاو مہم جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande