خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا عارضی طورپرمعطل
جموں،21 جولائی(ہ س)۔ جموں و کشمیر میں مسلسل شدید بارش اور خراب موسم کے پیش نظر شری امرناتھ یاترا کو 22 جولائی تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انتظامیہ اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے یاتریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کیا ہے۔
خراب موسم کی وجہ سے امرناتھ یاترا عارضی طورپرمعطل


جموں،21 جولائی(ہ س)۔

جموں و کشمیر میں مسلسل شدید بارش اور خراب موسم کے پیش نظر شری امرناتھ یاترا کو 22 جولائی تک عارضی طور پر معطل کر دیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ انتظامیہ اور شری امرناتھ جی شرائن بورڈ نے یاتریوں کی حفاظت کو اولین ترجیح دیتے ہوئے کیا ہے۔ یاترا کے راستے پر بھاری بارش، لینڈ سلائیڈنگ اور دیگر ممکنہ خطرات کے پیش نظر کسی بھی عقیدت مند کو آگے بڑھنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

انتظامیہ نے عقیدت مندوں سے اپیل کی ہے کہ وہ سرکاری ہدایات پر عمل کریں اور موسم معمول پر آنے تک یاترا شروع کرنے سے گریز کریں۔ موسم اور راستوں کے حالات کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے اور حالات سازگار ہونے پر سفر کی بحالی کا اعلان کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande