فتح نگر میں علی الصبح زبردست آگ لگ گئی، ایل پی جی کے دو سلنڈر پھٹ گئے، فائر بریگیڈ نے آٹھ افراد کو بچا یا
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ مغربی دہلی کے فتح نگر علاقے میں منگل کی صبح ایک مکان کی پارکنگ میں لگنے والی آگ تیزی سے بڑے پیمانے پرپھیل گئی،جس میں دو کاریں، دو اسکوٹر اور تین منزلہ مکان کی گراونڈ فلور آگ کی زدمیں آگئی۔ واقعے کے دوران ایل پی جی کے دو س
آگ


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ مغربی دہلی کے فتح نگر علاقے میں منگل کی صبح ایک مکان کی پارکنگ میں لگنے والی آگ تیزی سے بڑے پیمانے پرپھیل گئی،جس میں دو کاریں، دو اسکوٹر اور تین منزلہ مکان کی گراونڈ فلور آگ کی زدمیں آگئی۔ واقعے کے دوران ایل پی جی کے دو سلنڈر پھٹ گئے جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ تاہم فائر فائٹرز کی بروقت کارروائی کی بدولت آٹھ افراد کو بحفاظت باہر نکال لیا گیا ۔اس طرح ایک بڑا سانحہ ٹل گیا۔

دہلی فائر سروس کے مطابق، صبح تقریباً 3:48 بجے رنبیر بیکری، ڈی-177، جیل روڈ، فتح نگر کے قریب ایک مکان کی پارکنگ میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملنے پر فائر بریگیڈ کی کل نو گاڑیوں کو جائے وقوعہ پر تعینات کیا گیا۔

فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق آگ پارکنگ میں کھڑی گاڑیوں سے گھر تک پھیل گئی۔ اسی دوران گھر میں رکھے دو ایل پی جی سلنڈر پھٹ گئے جس سے آگ مزید پھیل گئی۔ فائر فائٹرز نے فوری طور پر ریسکیو آپریشن شروع کیا اور گھر کے اندر پھنسے آٹھ افراد کو بحفاظت باہر نکالا۔

فائر حکام نے صبح 6 بجے کے قریب آگ پر قابو پالیا اور 6 بجکر 35 منٹ پر آگ پر قابو پانے کا اعلان کیا گیا، بروقت امدادی کارروائیوں کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق آگ پارکنگ ایریا میں لگی۔ آگ لگنے کی وجوہات کا پتہ لگانے کے لیے تحقیقات جاری ہیں۔ واقعے کے بعد علاقے میں کچھ دیر کے لیے خوف وہراس پھیل گیا اور مقامی لوگوں کی بڑی تعداد جائے وقوعہ پر جمع ہوگئی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande