سی جے پی کا پارلیمنٹ مارچ دوسرے دن بھی جاری، صورتحال بدستور کشیدہ
نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ این ای ای ٹی پیپر لیک کے معاملہ پر وزیرتعلیم کے استعفیٰ کو لیکر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) کا پارلیمنٹ مارچ دوسرے دن بھی جاری ہے ۔20جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے دوران ماحول خراب ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس بھی
پروٹیسٹ


نئی دہلی، 21 جولائی (ہ س)۔ این ای ای ٹی پیپر لیک کے معاملہ پر وزیرتعلیم کے استعفیٰ کو لیکر کاکروچ جنتا پارٹی (سی جے پی ) کا پارلیمنٹ مارچ دوسرے دن بھی جاری ہے ۔20جولائی کو پارلیمنٹ مارچ کے دوران ماحول خراب ہونے کی وجہ سے پارلیمنٹ کامانسون اجلاس بھی متاثر رہا۔ سی جے پی کے پارلیمنٹ مارچ کے دوران مظاہرین اور پولیس کے درمیان تصادم کے بعد صورتحال کشیدہ رہی۔ پولیس نے مظاہرین کو روکنے کے لیے آنسو گیس اور ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔اس دوران ، سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے اعلان کیا کہ منگل کو بھی پارلیمنٹ مارچ جاری رہے گا۔ وہیں سماجی کارکن سونم وانگچک نے پولیس کی کارروائی کے خلاف اپنی بھوک ہڑتال ختم کرنے کا فیصلہ موخر کر دیا ہے۔ اس دوران، دہلی پولیس نے مارچ کے دوران تشدد اور سرکاری گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے سلسلے میں کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔

سی جے پی کے بانی ابھیجیت دیپکے نے جنتر منتر پر احتجاجی مقام سے کہا کہ پارٹی اپنی تحریک پر قائم ہے۔ پارلیمنٹ کی طرف مارچ منگل کو بھی جاری رہے گا۔ انہوں نے الزام لگایا کہ پولیس نے پیر کے مظاہرے کے دوران مظاہرین کے خلاف سخت اور سفاکانہ سلوک کیا۔دیپکے کے مطابق سونم وانگچک منگل کو اپنا انشن ختم کرنے والے تھے اور انہیں ایسا کرنے پر آمادہ کیا گیا تھا لیکن پولیس کی کارروائی کے بعد انہوں نے اپنا ارادہ بدل لیا اور انشن جاری رکھنے کا فیصلہ کیا۔

پیر کے پارلیمنٹ مارچ کے دوران کئی مقامات پر مظاہرین اور سیکورٹی فورسز کے درمیان ہاتھا پائی اور جھڑپیں ہوئیں۔ صورت حال کے بگڑتے ہی پولیس اور نیم فوجی دستوں نے مظاہرین کو منتشر کرنے کے لیے آنسو گیس کے گولے داغے اور ہلکی طاقت کا استعمال کیا۔ جس کی وجہ سے بعض مقامات پر تشدد اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کے واقعات پیش آئے۔

مارچ کے دوران سرکاری اور دیگر گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے دہلی پولیس نے کناٹ پلیس پولیس اسٹیشن میں نامعلوم افراد کے خلاف ایف آئی آر درج کی ہے۔ پولیس پورے واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے اور جائے وقوعہ سے سی سی ٹی وی فوٹیج اور ویڈیو ریکارڈنگ کی بنیاد پر توڑ پھوڑ کرنے والوں کی شناخت کر رہی ہے۔

وہیں، صفدر جنگ اسپتال نے سماجی کارکن سونم وانگچک کی صحت کے حوالے سے ایک نیا ہیلتھ بلیٹن جاری کیا ہے۔ اسپتال کے مطابق، ان کی حالت فی الحال مستحکم ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کچھ بہتری نوٹ کی گئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ ان کے تمام اہم پیرامیٹرز (وائٹلز) نارمل اور مستحکم ہیں۔

اسپتال کے مطابق سونم وانگچک کا بلڈ شوگر نارمل سے کم ہے تاہم انہیں اورل ری ہائیڈریشن سلوشن (او آر ایس ) اور پوٹاشیم سیرپ دینے کے بعد ان کے خون کے ٹیسٹ میں بہتری آئی ہے۔ ڈاکٹروں نے بتایا کہ وہ اب بھی ہلکے سے معتدل پانی کی کمی سے صحت یاب ہو رہے ہیں۔ اس لیے، وہ صفدر جنگ اسپتال اور ایمس کے ماہر ڈاکٹروں کی کثیر الضابطہ ٹیم کے قریبی نگرانی میں ہیں اور ان کا علاج جاری ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande