تصادم میں پانچ بین ریاستی گاڑی چور گرفتار
بلیا، 19 جولائی (ہ س)۔ ضلع کی پولیس نے اتوار کے روز علی الصبح ایک تصادم کے بعد بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی طمنچہ، کارتوس، چوری کا ایک ٹریکٹر، ایک ٹرالی، 11 موٹر سائیکلیں، دو پم
پولیس تصادم میں گرفتار بدمعاش


بلیا، 19 جولائی (ہ س)۔

ضلع کی پولیس نے اتوار کے روز علی الصبح ایک تصادم کے بعد بین ریاستی گاڑی چور گروہ کے پانچ ارکان کو گرفتار کر لیا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے ایک غیر قانونی طمنچہ، کارتوس، چوری کا ایک ٹریکٹر، ایک ٹرالی، 11 موٹر سائیکلیں، دو پمپنگ سیٹ موٹریں اور چوری میں استعمال ہونے والے آلات برآمد کیے ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (جنوبی) سنجے ورما نے بتایا کہ اتوار کے روز صبح تقریباً 3 بجے بیریا سے بہار جانے والے راستے پر گاڑیوں کی چیکنگ کی جا رہی تھی۔ اس دوران پولیس نے گھیرا بندی کی، تو اہم ملزم ہیمنت سنگھ نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس نے اپنے دفاع میں جوابی کارروائی کی، جس میں ہیمنت سنگھ کے دائیں پیر میں گولی لگی۔ زخمی ملزم کو فوری طور پر سی ایچ سی سونبرسا بھیجا گیا، جہاں وہ زیری علاج ہیں۔

پولیس نے موقع سے ہیمنت سنگھ کے علاوہ ہرش راج سنگھ عرف راج سنگھ، دنیش شریواستو، بہار کے سارن کے ساکن انج اپادھیائے عرف شیوم اپادھیائے اور جے کمار گوڑ عرف سنٹل گوڑ کو گرفتار کر لیا۔ ابتدائی پوچھ گچھ میں سامنے آیا کہ یہ گروہ چوری کی گاڑیوں کو بہار لے جا کر بیچنے کی کوشش میں تھا۔

زخمی ملزم ہیمنت سنگھ کو علاج کے لیے سی ایچ سی سونبرسا بھیجا گیا ہے۔ اس کے پاس سے 315 بور کا ایک غیر قانونی طمنچہ، ایک زندہ کارتوس اور ایک کھوکھا کارتوس برآمد ہوا ہے۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی ہے۔اے ایس پی نے بتایا کہ برآمد شدہ گاڑیوں اور دیگر سامان کے سلسلے میں بھی جانچ کی جا رہی ہے اور گروہ کے دیگر ارکان اور نیٹ ورک کی معلومات جمع کی جا رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande