بریلی میں 1.30 کروڑ کا پریکرسر کیمیکل برآمد، چار اسمگلر گرفتار
بریلی، 19 جولائی (ہ س)۔ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) بریلی یونٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار سرگرم اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 498.35 کلوگرام ایسیٹک این ہائیڈرائڈ پریکرسر کیمیکل برآمد ہوا ہے، جس
شاہی تھانے میں برآمد 498.35 کلوگرام ایسیٹک این ہائیڈرائڈ پریکرسر کیمیکل کے ساتھ گرفتار چار اسمگلر اور کارروائی کرنے والی اے این ٹی ایف بریلی اور تھانہ شاہی پولیس کی ٹیم۔


بریلی، 19 جولائی (ہ س)۔ اینٹی نارکوٹکس ٹاسک فورس (اے این ٹی ایف) بریلی یونٹ نے منشیات کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے چار سرگرم اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔ ملزمان کے قبضے سے 498.35 کلوگرام ایسیٹک این ہائیڈرائڈ پریکرسر کیمیکل برآمد ہوا ہے، جس کی تخمینی قیمت تقریباً 1.30 کروڑ روپے لگائی گئی ہے۔ ٹیم نے دو گاڑیاں، پانچ موبائل فون اور 1,080 روپے نقد بھی برآمد کیے ہیں۔

ضلع میں چلائی جا رہی مہم کے تحت 18 جولائی کو تھانہ شاہی علاقے کے گاوں جنہائی بجلی گھر کے سامنے کارروائی کی گئی۔ گرفتار ملزمان میں امروہہ کے چک مصطفیٰ پور کے ساکن جوگیش عرف پنکو، بدایوں کے ندائل کے ساکن واسط، امروہہ کے ہٹوا کے ساکن تیز پال سنگھ اور زویا کے ساکن ارون کمار شامل ہیں۔ برآمدگی کی بنیاد پر تھانہ شاہی میں این ڈی پی ایس ایکٹ کی مختلف دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے۔

پوچھ گچھ میں اہم ملزم جوگیش نے بتایا کہ چاروں لوگ ہریانہ کے میوات سے ایسیٹک این ہائیڈرائڈ لے کر آئے تھے۔ جوگیش اور واسط کار سے، جبکہ ارون اور تیز پال پک اپ گاڑی سے گئے تھے۔ میوات کے ایک شخص سے کیمیکل لے کر اسے پک اپ میں لوڈ کیا گیا تھا۔ اسے بدایوں کے ایک شخص کے حوالے کرنا تھا، جہاں سے مغربی بنگال کی ایک پارٹی تک اس کی سپلائی ہونی تھی۔ اسمگلنگ سے ہونے والے منافع کو چاروں آپس میں بانٹ لیتے تھے۔

اے این ٹی ایف بریلی یونٹ کے انچارج سب انسپکٹر وکاس یادو نے بتایا کہ برآمد شدہ ایسیٹک این ہائیڈرائڈ پریکرسر کیمیکل کا استعمال ہیروئن جیسی منشیات کی تیاری میں کیا جاتا ہے۔ یہ کارروائی نشہ کی اسمگلنگ کی سپلائی چین پر بڑی چوٹ ہے۔ گرفتار ملزمان سے پوچھ گچھ کی بنیاد پر پورے نیٹ ورک کی کڑیاں کھنگالی جا رہی ہیں۔ اس ناجائز کاروبار سے منسلک دیگر اسمگلروں اور سپلائروں کی تلاش میں ٹیمیں لگاتار چھاپے ماری کر رہی ہیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande