متھرا کے کے ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی نشستیں بڑھ کر 250 ہو گئیں
متھرا، 18 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع متھرا کے کے ایم میڈیکل کالج کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ (ایم اے آر بی) نے تعلیمی سیشن 27-2026 کے لیے کالج میں ایم بی بی ایس کی 50 اضافی
متھرا کے کے ایم میڈیکل کالج میں ایم بی بی ایس کی نشستیں بڑھ کر 250 ہو گئیں


متھرا، 18 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے ضلع متھرا کے کے ایم میڈیکل کالج کو ایک بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ نیشنل میڈیکل کمیشن (این ایم سی) کے میڈیکل اسیسمنٹ اینڈ ریٹنگ بورڈ (ایم اے آر بی) نے تعلیمی سیشن 27-2026 کے لیے کالج میں ایم بی بی ایس کی 50 اضافی نشستوں پر داخلے کی منظوری دے دی ہے۔ اس فیصلے کے بعد ادارے کی مجموعی نشستوں کی تعداد 200 سے بڑھ کر 250 ہو گئی ہے۔

یونیورسٹی کے چانسلر کشن چودھری اور وائس چانسلر ڈاکٹر این سی پرجاپتی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے اسے ایک تاریخی دن قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ انتہائی کم وقت میں 250 نشستوں کی منظوری حاصل کرنا تمام متعلقہ افراد کی سخت محنت کا ثبوت ہے۔ ان کے مطابق آج کے ایم یونیورسٹی طبی تعلیم کے میدان میں ایک سنگ میل بن کر ابھری ہے۔

اس موقع پر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر پورن سنگھ، ویٹرنری اسپتال کے شعبہ سربراہ ڈاکٹر اجے پرکاش اور سابق میڈیکل پرنسپل ڈاکٹر پی این بھیسے نے یونیورسٹی کے تمام شعبہ جات کے سربراہان، اساتذہ، ڈاکٹروں، انڈر گریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ ڈاکٹروں، یونیورسٹی و اسپتال کے افسران، ملازمین اور نرسنگ اسٹاف کو مبارکباد اور نیک خواہشات پیش کیں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالواحد


 rajesh pande