
مرزاپور، 18 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر اجے رائے ہفتہ کے روز کچھواں علاقے کے برینی گاؤں پہنچے۔ یہاں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے مرکز اور ریاستی حکومت پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ریاست کے عوام مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی سے پریشان ہیں، جبکہ حکومت صرف اعلانات اور تشہیر تک محدود ہو کر رہ گئی ہے۔
اجے رائے نے کہا کہ کسانوں کو اپنی فصل کی مناسب قیمت نہیں مل رہی، نوجوان روزگار کی تلاش میں دربدر بھٹک رہے ہیں اور غریب طبقہ مسلسل معاشی بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ انہوں نے الزام لگایا کہ حکومت عوام کے بنیادی مسائل سے توجہ ہٹا کر صرف بڑے بڑے پروگراموں اور تشہیری مہم پر زور دے رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ریاست میں امن و امان کی صورتحال بھی تشویشناک ہے اور خواتین و دلتوں کے خلاف جرائم میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث عام لوگوں میں عدم تحفظ کا احساس پیدا ہو گیا ہے۔
کانگریس کے ریاستی صدر نے کہا کہ ان کی جماعت عوامی مسائل کو لے کر سڑک سے لے کر اسمبلی تک جدوجہد جاری رکھے گی۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ سال 2027 کے اسمبلی انتخابات میں ریاست کے عوام موجودہ حکومت کو جواب دیں گے اور تبدیلی کا راستہ اختیار کریں گے۔
اس موقع پر درج فہرست ذات سیل کے قومی کوآرڈینیٹر اور سابق رکن اسمبلی بھگوتی پرساد چودھری، ضلع کانگریس صدر ڈاکٹر شیو کمار سنگھ پٹیل، وارانسی کے ضلع صدر راجیشور پٹیل، ضلع پنچایت رکن شیوشنکر چوبے، ریاستی ترجمان منہاج احمد، شکیل احمد، اشتیاق انصاری، آنند ترپاٹھی، ابراہیم سمیت کانگریس کے بڑی تعداد میں عہدیداران اور کارکنان موجود تھے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / عبدالواحد