بہار کے بھوجپور میں خستہ حال دیوار گرنے سے دو بچوں کی موت
بھوجپور، 18 جولائی (ہ س)۔بہار میں بھوجپور ضلع کے بیہیا میونسپل کونسل علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک خستہ حال چاردیواری اچانک گر گئی، جس میں دب کر دو معصوم بچوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ان کے دادا بھی زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں ساجن رجک کا 3 سالہ بیٹا
بہار کے بھوجپور میں خستہ حال دیوار گرنے سے دو بچوں کی موت


بھوجپور، 18 جولائی (ہ س)۔بہار میں بھوجپور ضلع کے بیہیا میونسپل کونسل علاقے میں ہفتہ کی صبح ایک خستہ حال چاردیواری اچانک گر گئی، جس میں دب کر دو معصوم بچوں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ان کے دادا بھی زخمی ہو گئے۔مرنے والوں میں ساجن رجک کا 3 سالہ بیٹا شیوانش کمار اور راہل ر جک کا 2.5 سالہ بیٹا انکت کمار شامل ہیں۔ وہ چچازاد بھائی ہیں اور ہفتہ کی صبح معمول کے مطابق اپنے گھر کے باہر کھیل رہے تھے۔ چہار دیواری کے قریب بچے کھیل رہے تھے وہ بہت پرانی اور خستہ حال دیوار تھی۔ اچانک دیوار گر گئی جس سے دونوں بچے دب گئے۔ زور دار آواز سن کر لوگ جائے وقوعہ پر پہنچے۔ پڑوسیوں نے فوری طور پر ملبہ ہٹا کر بچوں اور ان کے دادا کو بچا لیاگیا۔حادثے میں تین سالہ شیوانش کمار کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ شدیدزخمی انکت کمار کو علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دے دیا۔ حادثے میں بچوں کے دادا چھوٹک رجک بھی زخمی ہوئے اور ان کا علاج جاری ہے۔ہندوستھا ن سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande