اے ایم یو گرلز اسکول کی طالبہ نے ضلعی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا
علی گڑھ, 18 جولائی (ہ س)۔ اے ایم یو گرلز اسکول کی بارہویں جماعت(آرٹس) کی طالبہ کشوی مہیشوری نے اہلیہ بائی ہولکر اسٹیڈیم، رام گھاٹ روڈ، علی گڑھ میں منعقدہ ضلعی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔
طالبہ پرنسپل کے ساتھ


علی گڑھ, 18 جولائی (ہ س)۔

اے ایم یو گرلز اسکول کی بارہویں جماعت(آرٹس) کی طالبہ کشوی مہیشوری نے اہلیہ بائی ہولکر اسٹیڈیم، رام گھاٹ روڈ، علی گڑھ میں منعقدہ ضلعی ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے ادارے کا نام روشن کیا۔

کشوی نے اپنے عمدہ کھیل کی بدولت انڈر-19 ٹیبل ٹینس سنگلز زمرے میں پہلا مقام حاصل کیا، جبکہ اوپن ضلعی ٹیبل ٹینس ڈبلز مقابلے میں وہ دوسرے مقام پر رہیں۔ پرنسپل محترمہ آمنہ ملک نے کشوی کو اس شاندار کامیابی پر مبارک باد پیش کی۔ وائس پرنسپل محترمہ الکا اگروال، اسپورٹس انچارج محمد وسیم احمد، اساتذہ شالینی چوہان، سیما زیتون اور کلاس ٹیچر بشریٰ کرمانی نے بھی انہیں مبارک باد پیش کی۔

---------------

ہندوستان سماچار / سید کامران علی گڑھ


 rajesh pande