سیمپورا میں مردہ پایا گیا انڈین آئل کا مینجر، انڈین آئل کارپوریشن کے احاطے میں لٹکی ملی لاش، تحقیقات جاری
سرینگر، 18 جولائی(ہ س)۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کا ایک مینیجر ہفتے کی صبح سرینگر کے پانتھا چوک کے سیمپورا علاقے میں مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ انڈین آئل کارپوریشن، سیمپورا کے مینیجر یشپال سنگھ کوصبح انڈین آئل کارپوریشن
سیمپورا میں مردہ پایا گیا انڈین آئل کا مینجر، انڈین آئل کارپوریشن کے احاطے میں لٹکی ملی لاش، تحقیقات جاری


سرینگر، 18 جولائی(ہ س)۔ انڈین آئل کارپوریشن (آئی او سی) کا ایک مینیجر ہفتے کی صبح سرینگر کے پانتھا چوک کے سیمپورا علاقے میں مبینہ طورپرخودکشی کرلی۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ انڈین آئل کارپوریشن، سیمپورا کے مینیجر یشپال سنگھ کوصبح انڈین آئل کارپوریشن کےاحاطے میں مردہ پایا گیا۔ اس کی لاش احاطے میں لٹکی ہوئی تھی۔ اہلکار نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے فوراً بعد پولیس تھانہ پنتھا چوک سے ایک پولیس ٹیم موقع پر پہنچی اور معاملے کا نوٹس لیا۔ اہلکار نے مزید کہا کہ پولیس نے قانونی کارروائی شروع کردی ہے، جبکہ موت کے ارد گرد کے حالات جاننے کے لیے مزید تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Aftab Ahmad Mir


 rajesh pande