
حیدرآباد ،18 جولائی (ہ س)۔
حیڈرااورریونیوحکام کی جانب سے بلٹ ٹرین پروجیکٹ کےلئے حاصل کردہ 650 ایکڑ اراضی کی فینسنگ کی کوششوں کے دوران شمس آباد کے بہادرگوڑہ میں مقامی افراداور کسانوں کے ساتھ تصادم ہوگیا۔ مظاہرین نے حکام کاراستہ روک کرآرڈی او سے سخت بحث وتکرارکی۔ اس ہنگامہ آرائی کے دوران ایک کسان بے ہوش ہو کر گر پڑا جس سے مقامی افرادمیں مزید برہمی دیکھی گئی اورانہوں نے مطالبہ کیا کہ باڑلگانے کا کام آگے بڑھانے سے پہلے انہیں انصاف فراہم کیا جائے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق