اورنگ آباد میں 6 لاکھ 37 ہزار 418 روپے مالیت کا اسکولی تغذیہ پروگرام کا اناج ضبط، ایک شخص کے خلاف مقدمہ درج
اورنگ آباد ، 18 جولائی (ہ س)۔ سرکاری اسکولی تغذیہ پروگرام کے تحت طلبہ کو فراہم کیے جانے والے گندم اور چاول کے ذخیرے کو مبینہ طور پر کالے بازار میں غیر قانونی فروخت کے مقصد سے جمع کرنے کے معاملے میں پولیس اور محکمہ مال نے مشترکہ کارروائی کرتے
CRIME MAHA MID DAY MEAL GRAIN SEIZED


اورنگ آباد ، 18 جولائی (ہ س)۔ سرکاری اسکولی تغذیہ پروگرام کے تحت طلبہ کو فراہم کیے جانے والے گندم اور چاول کے ذخیرے کو مبینہ طور پر کالے بازار میں غیر قانونی فروخت کے مقصد سے جمع کرنے کے معاملے میں پولیس اور محکمہ مال نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے بڑی مقدار میں اناج ضبط کر لیا۔ اس کارروائی میں مجموعی طور پر 6 لاکھ 37 ہزار 418 روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا ہے، جبکہ گودام کے مالک کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ یہ اطلاع ضلع انتظامیہ نے دی۔موصولہ اطلاعات کے مطابق محکمہ رسد اور محکمہ مال کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ امبڈ کے چانگلے نگر علاقے میں واقع ایک نجی ٹین شیڈ گودام میں سرکاری اناج غیر قانونی طور پر ذخیرہ کیا گیا ہے۔ اطلاع کی بنیاد پر ضلع کلکٹر آشیمہ متل کی رہنمائی میں ایک خفیہ ٹیم نے پولیس اہلکاروں کے ساتھ مذکورہ گودام پر چھاپہ مارا۔ گودام پر پہنچنے کے بعد اس کے دروازے پر تالا لگا ہوا ملا۔ گودام کے مالک شیخ نصیر عباس باغوان، ساکن امبڈ، سے رابطہ کرنے کی کوشش کی گئی، لیکن رابطہ نہ ہونے پر پنچوں کی موجودگی میں گودام کا تالا توڑ کر اندر داخل ہوا گیا۔تلاشی کے دوران گودام سے ایسا اناج برآمد ہوا جس کے لیے کوئی قانونی اجازت نامہ یا سرکاری اندراج موجود نہیں تھا۔ ضبط شدہ سامان میں 189 بوریاں گندم شامل تھیں، جن کا مجموعی وزن 94.50 کوئنٹل اور تخمینی مالیت 2 لاکھ 97 ہزار 702 روپے بتائی گئی۔ اس کے علاوہ 152 بوریاں چاول برآمد ہوئیں، جن کا مجموعی وزن 76 کوئنٹل اور تخمینی قیمت 3 لاکھ 33 ہزار 716 روپے ہے۔اس کے علاوہ سرکاری اناج کی تقسیم کے لیے استعمال ہونے والی 80 خالی بوریاں اور 6 ہزار 500 روپے مالیت کا ایک الیکٹرانک وزنی کانٹا بھی ضبط کیا گیا۔ اس طرح کارروائی کے دوران مجموعی طور پر 6 لاکھ 37 ہزار 418 روپے مالیت کا سامان ضبط کیا گیا۔ اس معاملے میں تحصیل دفتر امبڈ کے معائنہ افسر کرن کمار شتروگھن کھانڈے بھراد کی شکایت پر ملزم شیخ نصیر عباس باغوان کے خلاف امبڈ پولیس اسٹیشن میں ضروری اشیاء ایکٹ 1955 کی دفعات 3 اور 7 کے تحت مقدمہ نمبر 0528/2026 درج کیا گیا ہے۔ ضلع انتظامیہ کے مطابق یہ کارروائی ضلع کلکٹر آشیمہ متل کی رہنمائی میں انجام دی گئی، جبکہ مقدمے کی مزید تفتیش پولیس سب انسپکٹر بھگوان نروڈے کر رہے ہیں۔ہندوستھان سماچار

--------------------

ہندوستان سماچار / جاوید این اے


 rajesh pande