بہار پولیس کے اے ایس آئی کی موت، تھانہ میں لٹکی ملی لاش
سمستی پور ،18جولائی(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ محی الدین نگر تھانہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے۔ اس کی لاش ہفتہ کی صبح تھانہ کے احاطے کی تیسری منزل پر ایک خالی کمرے میں مشتبہ حالات میں ملی۔مت
بہار پولیس کے اے ایس آئی کی موت، تھانہ  میں لٹکی ملیلاش


سمستی پور ،18جولائی(ہ س)۔ بہار کے سمستی پور سے ایک چونکا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے۔ محی الدین نگر تھانہ علاقے میں ایک پولیس اہلکار کی موت ہو گئی ہے۔ اس کی لاش ہفتہ کی صبح تھانہ کے احاطے کی تیسری منزل پر ایک خالی کمرے میں مشتبہ حالات میں ملی۔متوفی کی شناخت 50 سالہ اے ایس آئی ببلو کمار پرساد کے طور پر کی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق ببلو کمار ڈائل 112 میں اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) کے عہدے پر تعینات تھے۔ واقعے کی اصل وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ پولیس فی الحال ہر پہلو سے تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کا کہنا ہے کہ خودکشی سمیت واقعے کی مکمل تفتیش کی جا رہی ہے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ اروند پرتاپ سنگھ کے مطابق ابتدائی طور پر یہ ڈپریشن کا معاملہ معلوم ہوتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ببلو پرساد زیادہ تر اکیلے رہتے تھے اور اپنے ساتھی افسران کے ساتھ کم ہی بات چیت کرتے تھے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande