بنگال میں مانسون فعال، کئی اضلاع میںشدید بارش کی پیش گوئی
کولکاتا، 18 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال مانسون مسلسل سرگرم ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ریاست کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کی س
Bengal-Monsoon-Rain-Alert


کولکاتا، 18 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال مانسون مسلسل سرگرم ہے۔ ماہرین موسمیات کے مطابق ہفتہ کو ریاست کے بیشتر حصوں میں گرج چمک کے ساتھ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔ جنوبی بنگال کے کئی اضلاع میں شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ ہوا میں نمی کی سطح زیادہ ہونے کے سبب لوگوں کو شدید گرمی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ریاست میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 سے 33 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 26 سے 27 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔جنوبی بنگال کے ساحلی اور ملحقہ اضلاع میں مانسون کی سرگرمی زیادہ تیز ہونے کی توقع ہے۔ جنوبی 24 پرگنہ، شمالی 24 پرگنہ، مشرقی میدنی پور، مغربی میدنی پور اور جھارگرام کے کچھ علاقوں میں 70 سے 110 ملی میٹر تک شدید بارش متوقع ہے۔ اس کے پیش نظر ساحلی علاقوں میں رہنے والے لوگوں اور ماہی گیروں کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

کولکاتا اور آس پاس کے علاقوں میں مطلع دن بھر جزوی طور پر ابر آلود رہنے اورکچھ جگہوں پر گرج چمک کے ساتھ تیز بوچھاریں پڑنے کی توقع ہے۔کولکاتا میں زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ بارش کے باوجود زیادہ نمی کی وجہ سے لوگوں کو حبس بھرے موسم کا احساس ہو سکتا ہے۔

شمالی بنگال کے دارجلنگ، کالمپونگ، جلپائی گوڑی، علی پور دوار اور کوچ بہار اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش کی توقع ہے۔ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے امکانات کے پیش نظر حکام ہائی الرٹ ہیں۔

محکمہ موسمیات نے آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان بھی ظاہر کیا ہے اور لوگوں سے خراب موسم کے دوران محفوظ مقامات پر رہنے کی اپیل کی ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande