جموں سے 3,632 امرناتھ یاتریوں کا جتھہ روانہ
جموں، 18 جولائی (ہ س)۔ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے آج سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 3,632 امرناتھ تیرتھ یاتریوں کا ایک اور جتھہ آج جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع گپھاکے دو بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ 3,632 عقیدت مند 148
Amarnath


جموں، 18 جولائی (ہ س)۔ جموں کے بھگوتی نگر یاتری نواس بیس کیمپ سے آج سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان 3,632 امرناتھ تیرتھ یاتریوں کا ایک اور جتھہ آج جنوبی کشمیر ہمالیہ میں واقع گپھاکے دو بیس کیمپوں کے لیے روانہ ہوا۔ حکام نے بتایا کہ 3,632 عقیدت مند 148 گاڑیوں کے قافلے میں روانہ ہوئے۔

اس جتھے میں بالتال کے لیے 1,008 اور پہلگام کے لیے 2,624 عقیدت مند شامل تھے۔ یاترا کے محفوظ اور ہموار انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے سول انتظامیہ، پولیس، سیکورٹی فورسز اور شری امرناتھ شرائن بورڈ نےمشترکہ طور پر انتظامات کیے ہیں۔ شری امرناتھ یاترا نے صرف 15 دنوں میں 3.5 لاکھ یاتریوں کی تعداد کو عبور کرکے ایک نیا تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔

2026 کی شری امرناتھ یاترا 3 جولائی سے 28 اگست تک چلے گی۔ یہ یاترا تیرتھ یاتریوں کو جموں و کشمیر میں 3,888 میٹر اونچے مقدس غار تک لے جاتی ہے، جہاں تک دو اہم راستوں سے پہنچا جا سکتا ہے۔ روایتی 48 کلومیٹر پہلگام کا راستہ اور چھوٹا راستہ 14 کلومیٹر کا بالتال کا راستہ ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande