
لاتور، 18 جولائی (ہ س) ۔ لاتور۔ناندیڑ قومی شاہراہ پر گھرنی گاؤں کے قریب ہفتہ کے روز پیش آنے والے ایک خوفناک سڑک حادثے میں ایک موٹر سائیکل سوار کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔ اس المناک حادثے کے بعد علاقے میں غم و افسوس کی لہر دوڑ گئی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک موٹر سائیکل نے اپنے آگے چل رہی دوسری موٹر سائیکل کو پیچھے سے زوردار ٹکر مار دی۔ تصادم اتنا شدید تھا کہ دونوں موٹر سائیکل سوار اچھل کر سڑک پر جا گرے۔حادثے میں دیوداس سکھارام چوہان، ساکن وروٹی تانڈہ، تعلقہ احمدپور، موقع پر ہی جان کی بازی ہار گئے، جبکہ دوسرے موٹر سائیکل سوار کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں اس کا علاج جاری ہے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوع کا پنچنامہ کرنے کے بعد مزید تفتیش شروع کر دی۔ پولیس نے متوفی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے سرکاری اسپتال بھیج دی ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حادثے کی اصل وجہ تفتیش مکمل ہونے کے بعد ہی واضح ہو سکے گی۔ہندوستھان سماچار
--------------------
ہندوستان سماچار / جاوید این اے