
جموں, 15 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع پونچھ کی تحصیل منڈی کے ساوجیاں سیکٹر کے گڑھا علاقے میں سیکورٹی فورسز نے ایک مشترکہ تلاشی مہم کے دوران دہشت گردوں کی کمین گاہ کا سراغ لگا کر اسے تباہ کر دیا۔سرکاری ذرائع کے مطابق یہ کارروائی خفیہ اطلاع کی بنیاد پر عمل میں لائی گئی۔ تلاشی مہم کے دوران کمین گاہ سے پیکا رائفل کے 246 کارتوس برآمد ہوئے، جنہیں ضبط کر لیا گیا۔ اس کے بعد سیکورٹی فورسز نے کمین گاہ کو بھی مکمل طور پر تباہ کر دیا۔
حکام نے بتایا کہ کارروائی کے بعد پورے علاقے میں تلاشی کا عمل مزید وسیع کر دیا گیا ہے، جبکہ علاقے کو مکمل طور پر محفوظ بنانے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر