ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی نے رفتار پکڑی
ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی نے رفتار پکڑی نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی برتری کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلت
علامتی تصویر


ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار میں تیزی، سینسیکس اور نفٹی نے رفتار پکڑی

نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی برتری کے ساتھ ہوئی تھی۔ حالانکہ بازار کھلتے ہی فروخت کا جھٹکا بھی لگا۔ فروخت کے دباو سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں ہلکی گراوٹ بھی آئی، لیکن کچھ ہی دیر میں خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا۔ خریداری کی حمایت ملتے ہی دونوں انڈیکس نے رفتار پکڑ لی۔ صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.58 فیصد اور نفٹی 0.56 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے شری رام فائنانس، بجاج فائنانس، انٹر گلوب ایوی ایشن، ایچ ڈی ایف سی لائف اور بجاج آٹو کے شیئر 2.99 فیصد سے لے کر 1.89 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، ہنڈالکو انڈسٹریز، ٹی سی ایس، انفوسس، ٹیک مہندرا اور ڈاکٹر ریڈیز لیبارٹریز کے شیئر 1.35 فیصد سے لے کر 0.82 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔

ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,708 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 2,096 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 612 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 23 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب سات شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 37 شیئر سبز نشان میں اور 13 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 137.82 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 77,192.76 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ کاروبار کی شروعات میں ہی فروخت کا جھٹکا لگنے کے سبب کچھ ہی دیر میں یہ انڈیکس گر کر 77,072.53 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری شروع کر دی، جس سے سینسیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے پہلے 15 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی یہ انڈیکس تقریباً 600 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,641.86 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ حالانکہ اس کے بعد منافع وصولی کی وجہ سے ہوئی فروخت کے باعث اس انڈیکس کی چال میں معمولی کمزوری بھی آئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 448.75 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 77,503.69 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 33.80 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 24,085.85 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی فروخت کا جھٹکا لگنے کی وجہ سے یہ انڈیکس گر کر 24,069.05 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے خریداری کا زور بنا دیا، جس سے اس انڈیکس کی چال میں تیزی آ گئی۔ مسلسل ہو رہی خریداری کی حمایت سے پہلے 15 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی نفٹی 160 پوائنٹس سے زیادہ اچھل کر 24,218.15 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔ اس کے بعد ہوئی معمولی فروخت کے سبب اس انڈیکس کی چال میں ہلکی کمزوری بھی آئی۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان صبح 10 بجے تک کا کاروبار ہونے کے بعد نفٹی 133.70 پوائنٹس کی مضبوطی کے ساتھ 24,185.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande