تلنگانہ میں ایس آئی آر کا شیڈول تبدیل،عوام کیلئے راحت
حیدرآباد ،15 جولائی (ہ س)۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یکم اکتوبر2026 کوآخری تاریخ قراردیتے ہوئے تلنگانہ میں جاری اسپیشل انٹینسیوریویژن(ایس آئی آر) کے شیڈول میں اہم تبدیلی کردی ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری نظرِثانی شدہ پروگرام کےمطابق اب ووٹرلسٹ کاڈرافٹ(
تلنگانہ میں ایس آئی آر کا شیڈول تبدیل،عوام کیلئے راحت


حیدرآباد ،15 جولائی (ہ س)۔الیکشن کمیشن آف انڈیا نے یکم اکتوبر2026 کوآخری تاریخ قراردیتے ہوئے تلنگانہ میں جاری اسپیشل انٹینسیوریویژن(ایس آئی آر) کے شیڈول میں اہم تبدیلی کردی ہے۔ کمیشن کی جانب سے جاری نظرِثانی شدہ پروگرام کےمطابق اب ووٹرلسٹ کاڈرافٹ(مسودہ)10 اگست 2026 کو شائع کیاجائےگا،جبکہ تمام دعووں اور اعتراضات کی جانچ کے بعد حتمی ووٹرلسٹ12اکتوبر2026 کوجاری کی جائے گی۔ الیکشن کمیشن کے مطابق نظرِثانی شدہ شیڈول کے تحت بوتھ لیول افسران(بی ایل اوز)کی گھرگھرسروے مہم3اگست 2026 تک جاری رہے گی۔ اسی روزپولنگ اسٹیشنوں کی تنظیم نوکاعمل بھی مکمل کیاجائےگا۔اس کے بعد10 اگست سے 9ستمبر2026 تک ووٹرزاپنے نام کے اندراج،حذف،ترمیم یادیگرتفصیلات سے متعلق دعوے اوراعتراضات جمع کراسکیں گے، جبکہ ان درخواستوں کی جانچ اورفیصلہ 8اکتوبر2026 تک مکمل کیاجائےگا۔الیکشن کمیشن نے ریاستی انتخابی حکام کو ہدایت دی ہے کہ نظرِثانی شدہ شیڈول کی بھرپورتشہیرکی جائے تاکہ تمام اہل ووٹرزاس عمل سےآگاہ ہو سکیں۔اس کے ساتھ ہی تمام تسلیم شدہ سیاسی جماعتوں کو بھی نئے شیڈول سے تحریری طورپرمطلع کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ الیکشن کمیشن نے واضح کیاہے کہ اس نظرِثانی کامقصدووٹرلسٹ کوزیادہ شفاف،درست اورجامع بناناہے تاکہ یکم اکتوبر 2026 کی آخری تاریخ کے مطابق تمام اہل شہریوں کے نام انتخابی فہرست میں شامل کیے جاسکیں۔ ایسے ووٹرزجن کے نام درج نہیں ہیں یاجن کی تفصیلات میں کسی قسم کی غلطی موجودہے،وہ مقررہ مدت کے دوران دعویٰ یااعتراض داخل کرکے اپنی معلومات درست کراسکتے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande