جموں و کشمیر میں 20 سے 22 جولائی تک شدید بارش کی پیشگوئی
جموں, 16 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر میں 20 سے 22 جولائی کے دوران شدید بارش، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائی تک جموں و کشمیر میں موسم
Weather


جموں, 16 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیر میں 20 سے 22 جولائی کے دوران شدید بارش، اچانک سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ کے خدشے کے پیش نظر الرٹ جاری کرتے ہوئے عوام کو احتیاط برتنے کی ہدایت دی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق 14 سے 17 جولائی تک جموں و کشمیر میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے، تاہم چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ ہلکی بارش ہو سکتی ہے۔

18 اور 19 جولائی کو موسم میں تبدیلی متوقع ہے۔ اس دوران جموں خطے کے متعدد علاقوں میں ہلکی سے درمیانی جبکہ بعض مقامات پر تیز بارش ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 20 سے 22 جولائی کے دوران جموں و کشمیر کے بیشتر علاقوں میں بارش اور گرج چمک کے متعدد سلسلے متوقع ہیں، جبکہ جموں اور کشمیر کے بعض مقامات پر موسلادھار بارش اور مختصر مدت میں انتہائی شدید بارش ہو سکتی ہے۔ 21 جولائی کو بارش کی شدت سب سے زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارش کے باعث اچانک سیلاب، لینڈ سلائیڈنگ، پتھر گرنے اور نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے جیسے حالات پیدا ہو سکتے ہیں۔ عوام سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ ندی نالوں اور دیگر حساس مقامات سے دور رہیں اور محکمہ موسمیات و انتظامیہ کی جانب سے جاری ہدایات پر عمل کریں۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande