
جموں, 16 جولائی (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں بین الاقوامی سرحد کے قریب رام گڑھ سیکٹر میں ملٹی گرینیڈ لانچر (ایم جی ایل) کا ایک گولہ اور 51 ملی میٹر کا الیومینیٹر گولہ برآمد ہونے سے سیکورٹی ادارے متحرک ہوگئے۔
سرکاری ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے دیویکا ندی کے کنارے مشتبہ گولے دیکھ کر فوری طور پر پولیس اور بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کو اطلاع دی۔ اطلاع ملتے ہی بی ایس ایف اور پولیس کی مشترکہ ٹیم موقع پر پہنچی، علاقے کو اپنے گھیرے میں لے لیا اور حفاظتی اقدامات کیے۔
بعد ازاں بم ناکارہ بنانے والے دستے نے دونوں گولوں کو محفوظ طریقے سے ناکارہ بنا دیا۔ حکام نے بتایا کہ واقعے میں کسی قسم کا جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا، جبکہ مزید تحقیقات جاری ہیں۔
ہندوستھان سماچار
---------------
ہندوستان سماچار / محمد اصغر