کرگل میں نیشنل کانفرنس نے بی جے پی کے تعاون سے بجٹ منظور کیا
کرگل, 15 جولائی (ہ س)۔ کرگل خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) میں سیاسی صورتحال نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کی حمایت سے مالی سال 2026تا2027 کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا گیا، جبکہ کانگریس کے
Nc


کرگل, 15 جولائی (ہ س)۔ کرگل خودمختار پہاڑی ترقیاتی کونسل (ایل اے ایچ ڈی سی) میں سیاسی صورتحال نے نیا رخ اختیار کر لیا ہے۔ نیشنل کانفرنس اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے ارکان کی حمایت سے مالی سال 2026تا2027 کا سالانہ بجٹ منظور کر لیا گیا، جبکہ کانگریس کے بیشتر ارکان نے اجلاس میں شرکت نہیں کی۔سرکاری ذرائع کے مطابق بجٹ اجلاس میں نیشنل کانفرنس کے 12، بھارتیہ جنتا پارٹی کے 6، کانگریس کے ایک اور ایک آزاد رکن سمیت مجموعی طور پر 20 ارکان شریک ہوئے اور 255 کروڑ روپے کے بجٹ کی منظوری دی۔ نظرثانی شدہ تخمینوں کے مطابق بجٹ بڑھ کر تقریباً 330 کروڑ روپے تک پہنچنے کی توقع ہے۔

کونسل کے چیئرمین اور چیف ایگزیکٹو کونسلر ڈاکٹر محمد جعفر اخون نے کہا کہ ایوان میں 20 ارکان کی حمایت حاصل ہونے کے بعد ان کے خلاف پیش کی گئی تحریک عدم اعتماد عملاً بے اثر ہو گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن ارکان نے تحریک عدم اعتماد پیش کرتے وقت اکثریت کا دعویٰ کیا تھا، وہ ایوان میں اپنی حمایت برقرار نہیں رکھ سکے۔کونسل کے 30 ارکان میں سے کانگریس کے 9 ارکان اور ایک آزاد رکن اجلاس سے غیر حاضر رہے۔ سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ اس پیش رفت سے کرگل میں نیشنل کانفرنس اور کانگریس کے درمیان اقتدار کی شراکت کا معاہدہ ٹوٹنے کے آثار نمایاں ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ مئی میں کانگریس کے 9، نیشنل کانفرنس کے 5 اور 2 آزاد ارکان سمیت 16 کونسلروں نے ڈاکٹر جعفر اخون کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کی تھی۔ تاہم تازہ پیش رفت کے بعد ڈاکٹر اخون نے اپنی اکثریت ثابت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ جلد ہی خالی پڑے ایگزیکٹو کونسلروں کے عہدوں پر نئی تقرریاں کریں گے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande