باغپت میں نوجوان کاگولی مار کر قتل کرنے والاملزم انکاونٹر کے دوران گرفتار
باغپت، 15 جولائی (ہ س)۔ باغپت ضلع کے کشن پور برال میں شراب پارٹی کے دوران ایک نوجوان کا سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ تفتیش کے دوران ملزم کی شناخت کے بعد پولیس نے اس
گرفتار


باغپت، 15 جولائی (ہ س)۔ باغپت ضلع کے کشن پور برال میں شراب پارٹی کے دوران ایک نوجوان کا سر میں گولی مار کر قتل کردیا گیا۔ اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی اور لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ تفتیش کے دوران ملزم کی شناخت کے بعد پولیس نے اسے انکاونٹرکے دوران گرفتار کر لیا۔ متوفی کی شناخت ونے عرف گادڑکے طور پر کی گئی ہے جب کہ ملزم کا نام ریتک ہے۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (اے ایس پی) پروین چوہان نے بتایا کہ ونے منگل کی شام کچھ دوستوں کے ساتھ شراب پارٹی کر رہا تھا۔ اس دوران ریتک ایک موٹر سائیکل پر پہنچا اور دیسی ساختہ پستول سے ونے کے سر میں گولی مار دی۔ پولیس نے زخمی ونے کو بڑوت کمیونٹی ہیلتھ سینٹر (سی ایچ سی) پہنچایا۔ تاہم، ڈاکٹروں نے اس کی نازک حالت کی وجہ سے اسے میرٹھ ریفر کر دیا۔ راستے میں ان کا انتقال ہوگیا۔ پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔ پوچھ گچھ میں شوٹر کی شناخت ریتک کے نام سے ہوئی ہے۔ تحقیقات سے یہ بھی پتہ چلا کہ ونے اور ملزم ریتک کے درمیان کچھ دن پہلے جھگڑا ہوا تھا۔ اس تنازعہ کو قتل کے پیچھے محرک سمجھا جارہا ہے۔ ریتک کی شناخت ہونے کے بعد، رمالا پولیس نے اس کی تلاش کے لیے چھاپے مارے۔ منگل کی دیر رات، پولس نے ریتک کو سوپ نہر کے قریب گھیر لیا۔ ریتک نے خود کو پولیس کے درمیان گھرا ہوادیکھ کرپولیس پر فائرنگ کردی، جس کے بعد پولیس نے جوابی فائرنگ کی اور اسے گرفتار کرلیا۔ ملزم کے قبضے سے ایک دیسی ساختہ پستول اور کارتوس برآمد ہوئے ہیں۔معاملہ کے حوالے سے مزید ضروری قانونی کارروائی کی جا رہی ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande