ایل جی نے راجوری کی تاریخی بھیرَو یاترا کو بھارت کے نیشنل ہیریٹیج انوینٹری کی فہرست میں شامل کرنے پر مبارکباد پیش کی
جموں، 15 جولائی(ہ س)۔ جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے راجوری کی تاریخی بھیرَو یاترا کو بھارت کے قومی غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ضلع راجوری کے لیے باعثِ فخراورجموں و کشمیر کی ثقافتی وروحانی شنا
Bherou


جموں، 15 جولائی(ہ س)۔

جموں و کشمیرکے لیفٹیننٹ گورنرمنوج سنہا نے راجوری کی تاریخی بھیرَو یاترا کو بھارت کے قومی غیرمادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شامل کیے جانے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ضلع راجوری کے لیے باعثِ فخراورجموں و کشمیر کی ثقافتی وروحانی شناخت کے تحفظ کی جانب ایک اہم سنگِ میل قراردیا ہے۔

لیفٹیننٹ گورنر نے بدھ کے روزسماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پراپنے پیغام میں ضلع انتظامیہ راجوری اورمحکمہ ثقافت جموں و کشمیرکواس کامیابی پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے کہا کہ اس اعتراف سے علاقے کی صدیوں پرانی روحانی اورثقافتی روایات کو دستاویزی شکل دینے، محفوظ رکھنے اورفروغ دینے میں مدد ملے گی۔

انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر حاصل ہونے والا یہ اعزازان نسلوں کی خدمات کا اعتراف ہے جنہوں نے بھیرَو یاترا کی روایت کو صدیوں سے زندہ رکھا۔ ان کے مطابق اس سے راجوری کی منفرد ثقافتی شناخت کو قومی سطح پر مزید استحکام حاصل ہوگا۔منوج سنہا نے مزید کہا کہ بھیرَو یاترا کی قومی غیر مادی ثقافتی ورثے کی فہرست میں شمولیت سے تحقیق، ثقافتی تبادلوں اورپائیدار ثقافتی سیاحت کے فروغ کے نئے امکانات پیدا ہوں گے، جبکہ خطے کے روحانی اور ثقافتی ورثے کو آئندہ نسلوں کے لیے محفوظ رکھنے میں بھی مدد ملے گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande