
پٹنہ، 15 جولائی (ہ س)۔ محکمہ موسمیات نے اگلے تین گھنٹوں کے اندر بہار کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ ریاست میں مانسون گزشتہ ایک ہفتے سے سرگرم ہے۔بدھ کے روز محکمہ موسمیات نے ریاست کے نصف حصے میں آندھی کے ساتھ بارش کی پیشن گوئی جاری کی۔ پیشین گوئی کے مطابق دربھنگہ، مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، مظفر پور، شیوہر، سمستی پور اور سیتامڑھی میں اگلے تین گھنٹوں کے اندر شدید بارش کا الرٹ جاری کیا گیا ہے۔آئی ایم ڈی کے مطابق 30-40 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گرج چمک کے ساتھ تیز بارش ہوگی۔ کھیتوں میں کام کرنے والے کسانوں کو احتیاط برتنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔دوسری جانب مدھوبنی، سپول، پورنیہ اور کٹیہار میں موسلا دھار بارش کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے، جب کہ ارریہ اور کشن گنج میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ارریہ اور کشن گنج کے لیے اورنج الرٹ جاری کیا ہے۔ ان اضلاع میں 50-60 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔مغربی چمپارن، مشرقی چمپارن، سیتامڑھی، شیوہر، مدھوبنی، سپول، مدھے پورہ، سہرسہ ، پورنیہ، کٹیہار، بھاگلپور،بانکا، جموئی، مونگیر، کھگڑیا، ویشالی، سارن، سیوان اور گوپال گنج کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ ان اضلاع میں آندھی کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہلکی سے درمیانی بارش کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات نے ریاست کے کئی اضلاع میں 18 جولائی تک آندھی کے ساتھ بارش کی پیشین گوئی جاری کی ہے۔ 16 جولائی کو ارریہ، کشن گنج، پورنیہ اور کٹیہار میں، 17 جولائی کو مدھوبنی، سپول، ارریہ، کشن گنج میں موسلادھار بارش کی پیشن گوئی کی گئی ہے۔ ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan