سانبہ میں سرکاری اراضی پر ناجائز ہٹایا گیا
سانبہ میں سرکاری اراضی پر ناجائز ہٹایا گیا جموں، 15 جولائی (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ سانبہ نے ڈپٹی کمشنر آیوشی سودن کی ہدایت پر سانبہ پولیس کے اشتراک سے بیلا منوہر علاقے میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی ڈ
Demos


سانبہ میں سرکاری اراضی پر ناجائز ہٹایا گیا

جموں، 15 جولائی (ہ س)۔ ضلع انتظامیہ سانبہ نے ڈپٹی کمشنر آیوشی سودن کی ہدایت پر سانبہ پولیس کے اشتراک سے بیلا منوہر علاقے میں سرکاری اراضی پر ناجائز قبضوں کے خلاف مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک غیر قانونی ڈھانچہ مسمار کر دیا۔ حکام کے مطابق کارروائی ایڈیشنل کمشنر ریونیو اجے بھارتی اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس جی آر بھاردواج کی نگرانی میں انجام دی گئی۔ اس دوران تحصیلدار گورو شرما، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر سمیت محکمہ مال اور پولیس کے افسران و اہلکار موجود تھے۔

کارروائی کے دوران منشیات سے متعلق ایک مقدمے میں ملوث شخص کی جانب سے سرکاری اراضی پر قائم کیا گیا۔ غیر قانونی ڈھانچہ قانون کے مطابق منہدم کر دیا گیا، جبکہ محکمہ مال نے پولیس کی مدد سے سرکاری زمین کو ناجائز قبضے سے واگزار کرا لیا۔ کارروائی سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان پُرامن طور پر مکمل ہوئی۔

ایڈیشنل کمشنر ریونیو اجے بھارتی اور ایڈیشنل ایس پی جی آر بھاردواج نے کہا کہ ضلع انتظامیہ اور پولیس سرکاری اراضی کے تحفظ کے لیے پرعزم ہیں اور کسی بھی شخص کو سرکاری زمین پر ناجائز قبضے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ضلع بھر میں ناجائز قبضوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔ انہوں نے عوام سے سرکاری اراضی پر ناجائز قبضے سے گریز کرنے اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کی اپیل بھی کی۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande