سرکاری اسکول کے ٹیچر پر زیادتی کا الزام، مقدمہ درج
کشن گنج، 15 جولائی (ہ س)۔ضلع کے پوتھیا تھانہ علاقے میں اپ گریڈ شدہ مڈل اسکول رمنیا پوکھرکی ایک ٹیچرپر ایک 12 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔متاثرہ کی درخواست کے بعد پولیس نے ملزم استاد محمد اجمل کے خلاف پاکسو ا
سرکاری اسکول کے ٹیچر پر زیادتی کا الزام، مقدمہ درج


کشن گنج، 15 جولائی (ہ س)۔ضلع کے پوتھیا تھانہ علاقے میں اپ گریڈ شدہ مڈل اسکول رمنیا پوکھرکی ایک ٹیچرپر ایک 12 سالہ طالبہ کے ساتھ مبینہ طور پر چھیڑ چھاڑ کرنے کا الزام لگایا گیا ہے۔متاثرہ کی درخواست کے بعد پولیس نے ملزم استاد محمد اجمل کے خلاف پاکسو ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔ اطلاعات کے مطابق متاثرہ نے 11 جولائی کو پوتھیا تھانہ میں شکایت درج کروائی تھی۔درخواست میں الزام لگایا گیا ہے کہ استاد محمد اجمل نے اسکول کے احاطے میں ان کے ساتھ نامناسب سلوک کیا۔ جب اس نے احتجاج کیا تواس نے اسے دھمکی دی اورکہا کہ اس واقعہ کو کسی سے بتایا تو اس کا بہت برا انجام ہوگا۔ بتایا جاتا ہے کہ طالبہ اپنے والد کی حالیہ موت کی وجہ سے ذہنی طورپرپریشان تھی۔الزام ہے کہ واقعے کے بعد طالبہ نے اس کی اطلاع اسکول کے دیگراساتذہ کو دی، حالانکہ معاملے کو دبانے کی کوشش کی گئی۔ شکایت درج کرنے میں تاخیر مقامی عوامی نمائندوں کی مداخلت اور پنچایت سطح پر تصفیہ تک پہنچنے کی کوششوں کی وجہ سے ہوئی۔بعد ازاں طالبہ اوراس کی والدہ نے پولیس سے انصاف کی اپیل کی۔ متاثرہ کے اہل خانہ نے ملزم استاذ کے اثرورسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے تحفظ فراہم کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔ واقعہ کا علم ہوتے ہی اسکول کے ہیڈ ماسٹر نے فوری طورپربلاک ایجوکیشن آفیسرکو اطلاع دی۔ واقعے پر طالبہ کے اہل خانہ اورگاؤں والوں نے احتجاج کیا اوراسکول پہنچ کر ملزم استاد کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔اسکول ذرائع کے مطابق ہیڈ ماسٹر کی جانب سے وضاحت کی درخواست کے جواب میں ملزم ٹیچر نے اپنے رویے پرافسوس کا اظہار کرتے ہوئے تحریری معافی مانگ لی۔ تاہم پولیس کا موقف ہے کہ معاملے کی غیرجانبداری سے تفتیش کی جارہی ہے اورتحقیقات کی بنیاد پرمزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ پوتھیا تھانہ میں مقدمہ نمبر 254/26 درج کیا گیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ تفتیش جاری ہے۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande