گلوبل مارکیٹ سے مثبت رجحانات، ایشیا میں بھی تیزی کا رجحان
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ میں آج مضبوطی کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج تیزی کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن
Global-Market-Trends


نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ دنیا بھر کے اسٹاک مارکیٹ میں آج مضبوطی کے رجحانات نظر آ رہے ہیں۔ امریکی بازار گزشتہ سیشن کے دوران اضافے کے ساتھ بند ہوئے۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز بھی آج تیزی کے ساتھ تجارت کرتا ہوا نظر آ رہا ہے۔یورپی بازاروں میں بھی گزشتہ سیشن کے دوران خریداری ہوتی رہی۔ ایشیائی بازاروں میں بھی آج عام طور پر تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

امریکی بینکوں سے اچھی آمدنی ہونے اور توقع سے کم افراط زر کی رپورٹ کی وجہ سے وال اسٹریٹ نے گزشتہ سیشن کے دوران تیزی کا رجحان برقرار رہا۔ ڈاو¿ جونز انڈسٹریل ایوریج 0.02 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 52,508.66 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ ایس اینڈ پی 500 انڈیکس نے 0.38 فیصد چھلانگ لگا کر گزشتہ سیشن کا کاروبار 7,543.59 پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ نیس ڈیک بھی 233.83 پوائنٹس یعنی 0.90 فیصد اضافے کے ساتھ 26,107.01 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ ڈاو¿ جونز فیوچرز فی الحال 0.16 فیصد اضافے کے ساتھ 52,590.23 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

گزشتہ سیشن کے دوران، یورپی بازاروں میں بھی تیزی رہی۔ ایف ٹی ایس ای انڈیکس 0.30 فیصد اضافے کے ساتھ 10,529.39پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ اسی طرح، سی اے سی انڈیکس نے 0.33 فیصد اضافے کے ساتھ گزشتہ سیشن کا کاروبار 8,366.85پوائنٹس کی سطح پر ختم کیا۔ اس کے علاوہ ، ڈی اے ایکس انڈیکس 0.13 فیصد اضافے کے ساتھ 25,147.03 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

ایشیا میں بھی آج خریداری کا رجحان نظر آ رہاہے۔ ایشیا کے نوبازاروں کے انڈیکس میں سے آٹھ سبز نشان میں ٹریڈ کر رہے ہیں جبکہ ایک انڈیکس سرخ نشان میں کاروبار کر رہا ہے۔ ایشیائی بازاروں میں چین کے اسٹاک ایکسچینج میں معمولی کمی کے ساتھ کاروبار ہوتا نظر ا ٓ رہا ہے۔فی الحال چین کا شنگھائی کمپوزٹ انڈیکس 0.08 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 3,963.90 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔

دوسری طرف، گفٹ نفٹی 182 پوائنٹس یعنی 0.76 فیصد چھلانگ لگا کر 24,196.50 پوائنٹس کی سطح پر آگیا ہے۔ اسی طرح سیٹ کمپوزٹ انڈیکس 0.78 فیصد اضافے کے ساتھ 1,638.78 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ کوسپی انڈیکس میں آج زبردست مضبوطی نظر آ رہی ہے۔ فی الحال یہ انڈیکس 565.04 پوائنٹس یعنی 8.24 فیصد اضافے کے ساتھ 7,421.87 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

تائیوان ویٹڈ انڈیکسنے بھی آج زبردست تیزی دکھائی ہے۔ فی الحال، یہ انڈیکس 947.46 پوائنٹس یعنی 2.12 فیصد اضافے کے ساتھ 45,685.41 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح ہینگ سینگ انڈیکس 342.27 پوائنٹ یعنی 1.41 فیصد اضافے کے ساتھ 24683 پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

اس کے علاوہ نکیئی انڈیکس 875.50پوائنٹس یعنی 0.29فیصد کی چھلانگ لگا کر 68619پوائنٹس کی سطح پر، اسٹریٹ ٹائمز انڈیکس 0.97فیصد کی چھلانگ کے ساتھ 5549.07پوائنٹس کی سطح پر اور جکارتہ کمپوزٹ انڈیکس 0.54فیصد کی مضبوطی کے ساتھ 6071.99کی سطح پر کاروبار کر رہے ہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande