جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر پتھر کی زد میں آنے سے سابق سرپنچ جاں بحق
جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر پتھر کی زد میں آنے سے سابق سرپنچ جاں بحق جموں، 15 جولائی (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے قریب بدھ کے روز پہاڑی سے گرا ایک بڑا پتھر گاڑی پر آ گرنے سے سابق سرپنچ محمد اقبال تنانترے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق
Accident


جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر پتھر کی زد میں آنے سے سابق سرپنچ جاں بحق

جموں، 15 جولائی (ہ س)۔ جموں۔سرینگر قومی شاہراہ پر رام بن کے قریب بدھ کے روز پہاڑی سے گرا ایک بڑا پتھر گاڑی پر آ گرنے سے سابق سرپنچ محمد اقبال تنانترے جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق سری گاؤں کے سابق سرپنچ محمد اقبال تانترے رام بن قصبے میں ایک شخص کو چھوڑنے کے بعد اپنے گھر واپس جا رہے تھے کہ تریشول موڑ کے قریب اچانک پہاڑی سے ایک بڑا پتھر ان کی گاڑی پر آ گرا۔

حادثے میں پتھر ان کے سر پر لگا جس سے وہ شدید زخمی ہوگئے۔ انہیں فوری طور پر ضلع اسپتال رام بن منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے انہیں مردہ قرار دے دیا۔ پولیس نے واقعے کا مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

محمد اقبال تانترے کی اچانک موت کی خبر پھیلتے ہی سری گاؤں سمیت ضلع رام بن کے مختلف علاقوں میں سوگ کی لہر دوڑ گئی۔ مقامی لوگوں نے انہیں ایک باوقار عوامی نمائندہ قرار دیتے ہوئے اس المناک حادثے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande