دم ہے تو بریگیڈ گراونڈبھر کر دکھایئے، 21جولائی کو لے کر کالی گھاٹ ترنمول پر دلیپ گھوش کا طنز
کولکاتا، 15 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال میں 21 جولائی کو شہید دیوس کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کے دو گروپوں کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان ریاست کے پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے کالی گھاٹ ترنمول کانگریس پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے انہیں چیلنج کرت
Dilip-ghosh-21-july-rally


کولکاتا، 15 جولائی (ہ س)۔ مغربی بنگال میں 21 جولائی کو شہید دیوس کے سلسلے میں ترنمول کانگریس کے دو گروپوں کے درمیان جاری سیاسی رسہ کشی کے درمیان ریاست کے پنچایت وزیر دلیپ گھوش نے کالی گھاٹ ترنمول کانگریس پر سخت حملہ کیا ہے۔ انہوں نے انہیں چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ اگر انہیں اپنے کارکنوں کی حمایت حاصل ہے تو وہ بریگیڈ پریڈ گراونڈ میں جلسہ کرکے گراؤنڈ کو بھرکر دکھائیں۔ بصورت دیگر وہ گھر پر شہیدوں کی تصویروں پر گلہائے عقیدت نذر کر کے تقریب کریں۔

بدھ کی صبح ایکو پارک میں کارکنوں کے ساتھ ’موڑی پارٹی‘ کے دوران صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دلیپ گھوش نے کہا،”اگر ہمت ہے تو بریگیڈ جائیے، اگر کارکنان ہیں تو بریگیڈ بھر کر دکھایئے، اگر ایسا نہیں کر سکتے تو گھر پر شہیدوں کی تصویروں پر پھول چڑھا کر خراج عقیدت پیش کریں۔“

ترنمول کانگریس کے لئے 21 جولائی کا دن برسوں سے سب سے بڑا سیاسی پروگرام رہا ہے۔ یہ 1993 میں ممتا بنرجی کی زیرقیادت اس وقت کی یوتھ کانگریس کی مہاکرن مہم کے دوران پولیس کی فائرنگ میں ہلاک ہونے والے 13 لوگوں کی یاد میں منایا جاتا ہے۔ 2025 تک اس موقع پر ہر سال دھرمتلہ میں ایک بڑا اجتماع منعقد ہوتا رہا۔

تاہم، اس بار ترنمول کانگریس کے اندر تقسیم کے بعد صورتحال بدل گئی ہے۔ رتبرت بنرجی کی قیادت والا گروپ 21 جولائی کے پروگرام پر اختیار ہونے کا دعویٰ کر رہا ہے اور خود کو ”اصل ترنمول“ کہتا ہے، جب کہ ممتا بنرجی کی قیادت میں کالی گھاٹ گروپ ا ایک الگ تقریب کی تیاری کر رہا ہے۔

دونوں دھڑوں نے دھرمتلہ میں میٹنگ کرنے کی اجازت مانگی تھی، لیکن پولیس نے منع کر دیا۔ اس کے بعد رتبرت گروپ کو میو روڈ پر گاندھی مجسمہ کے قریب تقریب منعقد کرنے کی اجازت ملی۔ اس دوران، کالی گھاٹ گروپ کو پولیس نے بریگیڈ پریڈ گراؤنڈ میں جلسہ کرنے کی اجازت دینے کی پیشکش کی، لیکن انہوں نے منع کر دیا۔ سیاسی حلقوں کا خیال ہے کہ پارٹی کی تقسیم کے بعد بریگیڈ گراو¿نڈ بھرنے کے بارے میں غیر یقینی صورتحال اس کی بنیادی وجہ ہو سکتی ہے۔

دلیپ گھوش نے اس معاملے پر کالی گھاٹ گروپ کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ اگر تنظیم اور اس کے کارکنوں پر اعتماد ہے تو بریگیڈ میں طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی بڑی تقریب ممکن نہ ہو تو گھر پر شہدا کو خراج عقیدت پیش کرنا بھی احترام کا ایک طریقہ ہے۔

دوسری جانب ممتا بنرجی پہلے ہی کہہ چکی ہیں کہ اگر مناسب جگہ نہیں ملی تو ضرورت پڑنے پر رکشہ پر سوار ہوکر بھی 21 جولائی کا پروگرام بھی کریں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande