رشوت کے معاملے میں بینک آف بڑودہ برانچ منیجر اور دو دیگر گرفتار
سلطان پور، 15 جولائی (ہ س)۔ سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں بینک آف بڑودہ کوئری پور برانچ کے برانچ منیجر سورنم سریواستو اور کریڈٹ آفیسر پشپک چودھری کو رشوت کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا
رشوت کے معاملے میں بینک آف بڑودہ برانچ منیجر اور دو دیگر گرفتار


سلطان پور، 15 جولائی (ہ س)۔

سنٹرل بیورو آف انوسٹی گیشن (سی بی آئی) نے اتر پردیش کے سلطان پور ضلع میں بینک آف بڑودہ کوئری پور برانچ کے برانچ منیجر سورنم سریواستو اور کریڈٹ آفیسر پشپک چودھری کو رشوت کے ایک معاملے میں گرفتار کیا ہے۔ سی بی آئی نے کہا کہ دونوں افسران نے ایک شکایت کنندہ سے اپنے قرض کے لیے اوور ڈرافٹ کی سہولت دینے کے لیے 45,000 روپے کی رشوت طلب کی تھی۔ سی بی آئی نے 13 جولائی کو کیس درج کیا تھا۔ شکایت کنندہ کو وزیر اعلیٰ یوتھ انٹرپرینیور اسکیم کے تحت 5 لاکھ کے قرض کی منظوری دی گئی تھی۔ اس کا ٹرم لون ادا کر دیا گیا تھا، لیکن اوور ڈرافٹ کی سہولت زیر التواء تھی۔ الزام ہے کہ دونوں اہلکاروں نے یہ سہولت دینے کے لیے رشوت طلب کی تھی۔ 14 جولائی کو، ایجنسی نے ایک جال بچھا کر کریڈٹ افسر پشپک چودھری کو شکایت کنندہ سے 35,000 کی رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں پکڑ لیا۔ یہ کارروائی برانچ منیجر سو رنم سریواستو کے حکم پر کی گئی۔ دونوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے اور انہیں لکھنو¿ کی مجاز عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / عطاءاللہ


 rajesh pande