
نئی دہلی، 15 جولائی (ہ س)۔ گھریلوصرافہ بازار میں آج سونے کی قیمتوں میں ابتدائی ٹریڈنگ میں معمولی کمی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ ابتدائی مرحلے میں چاندی کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔ چنئی کے علاوہ ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمت 100 روپے فی 10گرام سے لے کر 110 روپے فی 10 گرام تک سستا ہو گیا ہے۔ چنئی میں آج سونے کی قیمت میں 500 روپے 10گرام سے لے کر 540 روپے فی 10 گرام کی گراوٹ درج کی گئی ہے۔
اس کمی کی وجہ سے، 24 کیرٹ سونا ملک بھر کے بیشتر صرافہ بازار وں میں 1,42,790 روپے فی 10گرام سے لے کر 1,43,450 روپے فی 10 گرام کے درمیان ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسی طرح آج 22 کیرٹ سونا 1,30,890 روپے فی 10 گرام سے لے کر 1,31,490 روپے فی 10 گرام کے درمیان فروخت ہو رہا ہے۔ چاندی کی قیمت میں کوئی تبدیلی نہ ہونے کی وجہ سے، یہ چمکدار دھات آج دہلی کے صرافہ بازار میں 2,34,900 روپے فی کلو گرام میں فروخت ہو رہی ہے۔
دہلی میں آج 24 کیرٹ سونا 1,42,940 روپے فی 10 گرام پر ٹریڈ کر رہا ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,31,040 روپے فی 10 گرام درج کی گئی ہے۔ وہیں ملک کی مالیاتی راجدھانی ممبئی میں 24 کیرٹ سونا 1,42,790 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,890 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح احمد آباد میں 24 کیرٹ سونے کی خوردہ قیمت 1,42,840 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونے کی قیمت 1,30,940 روپے فی 10 گرام ریکارڈ کی گئی ہے۔
ان بڑے شہروں کے علاوہ چنئی میں 24 کیرٹ سونا 1,43,450 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,490 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ اسی طرح کولکاتا میں 24 کیرٹ سونا 1,42,790 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,30,890 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہورہا ہے۔ بھوپال میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,840 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,30,940 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
جے پور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,040 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ پٹنہ میں 24 کیرٹ سونے کی قیمت 1,42,840 روپے فی 10 گرام ہے، جب کہ 22 کیرٹ سونا 1,30,940 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔ لکھنو¿ کے صرافہ بازار میں 24 کیرٹ سونا 1,42,940 روپے فی 10 گرام اور 22 کیرٹ سونا 1,31,040 روپے فی 10 گرام میں فروخت ہو رہا ہے۔
ملک کی دیگر ریاستوں کی طرح کرناٹک، تلنگانہ اور اڈیشہ کے صرافہ بازار وں میں آج سونے کی قیمت میں کمی کا رجحان ہے۔ تین ریاستی دارالحکومتوں بنگلورو، حیدرآباد اور بھونیشور میں 24 کیرٹ سونا 1,42,790 روپے فی 10 گرام پر کاروبار کر رہا ہے۔ اسی طرح، 22 کیرٹ سونا ان تین شہروں کے صرافہ بازار وں میں 1,30,890 روپے فی 10 گرام پر فروخت ہو رہا ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد