مظفر پور میں مزدورکے سر میں گولی مارکر قتل
مظفر پور، 15 جولائی (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع کے احیا پور تھانہ علاقے میں بدھ کے روز جرائم پیشوں نے ایک مزدور کے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ دن دہاڑے پیش آئے اس واقعہ نے علاقے میں خوف ہراس پھلا دیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران ج
مظفر پور میں مزدورکی سر میں گولی مارکر قتل


مظفر پور، 15 جولائی (ہ س)۔ بہار کے مظفر پور ضلع کے احیا پور تھانہ علاقے میں بدھ کے روز جرائم پیشوں نے ایک مزدور کے سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔ دن دہاڑے پیش آئے اس واقعہ نے علاقے میں خوف ہراس پھلا دیا ہے ۔ اطلاع ملنے پر پولیس کے اعلیٰ افسران جائے وقوعہ پر پہنچے اور فرانسک ٹیم کی مدد سے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔ ابتدائی تفتیش میں پولیس پرانی دشمنی کو قتل کی ممکنہ وجہ سمجھتے ہوئے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کر رہی ہے۔پولیس کے مطابق متوفی کی شناخت مظفر پور ضلع کے موتی پور تھانہ علاقہ کے راکیش کمار کے طور پر ہوئی ہے۔ وہ احیا پور تھانہ علاقے کے کولہوا علاقے میں کرائے کے مکان میں رہتا تھا اور اپنے خاندان کی کفالت کے لیے مزدوری کرتا تھا ۔

بتایا جارہا ہے کہ راکیش بدھ کی صبح اپنے کرائے کے مکان سے چوڑ جانے کے لیے نکلا۔ اس دوران پہلے سے ہی گھات لگا کر بیٹھے بد معاشوں نے نے انہیں نشانہ بنایا اور بہت قریب سے اس کے سر میں گولی مار دی۔ راکیش گر گیا اور موقع پر ہی موت ہوگئی ۔ ارتکاب جرم کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔واقعہ کی اطلاع ملتے ہی علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ مقامی لوگوں نے فوری طور پر پولیس کو اطلاع دی، جس کے بعد سٹی کی ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (ڈی ایس پی سٹی) ونیتا سنہا احیا پور تھانہ کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچیں۔ پولیس نے لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور پورے علاقے کو گھیرے میں لے کر تفتیش شروع کردی۔

معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے فرانسک سائنس لیبارٹری کی ایک ٹیم کو بھی جائے وقوعہ پر بلایا گیا۔ ایف ایس ایل کے ماہرین نے جائے وقوعہ کا باریک بینی سے معائنہ کیا اور کئی اہم سائنسی شواہد اور نمونے اکٹھے کئے۔ پولیس کا خیال ہے کہ یہ شواہد قتل کا معمہ حل کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔ڈی ایس پی ونیتا سنہا نے بتایا کہ پولیس کے پہنچنے تک نوجوان کی موت ہوچکی تھی۔ متوفی کو سر میں بہت قریب سے گولی ماری گئی تھی۔ انہوں نے کہا کہ متوفی کے اہل خانہ سے ابتدائی پوچھ گچھ کی گئی ہے۔ پوچھ گچھ میں پتہ چلا کہ راکیش کا کچھ لوگوں کے ساتھ سابقہ تنازعہ تھا۔ اس لیے ابتدائی طور پر شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ یہ قتل پرانی دشمنی کی وجہ سے ہوا ہے۔ڈی ایس پی نے بتایا کہ پولیس کی مختلف ٹیمیں تمام ممکنہ زاویوں سے تفتیش کر رہی ہیں۔ زمینی تنازعات، باہمی دشمنی، ذاتی دشمنی اور کوئی حالیہ تنازعات زیر تفتیش ہیں۔ قریبی سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے اور مشتبہ افراد کی شناخت کی کوشش کی جا رہی ہے۔ڈی ایس پی نے یقین دلایا کہ پولیس ملزمین کے قریب پہنچ چکی ہے اور جلد ہی قتل کا معمہ حل کر کے ملزمین کو گرفتار کر لیا جائے گا۔دوسری جانب اس واقعے کے بعد مقامی لوگوں میں شدید ناراضگی ہے۔ انہوں نے پولیس انتظامیہ سے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے، علاقے میں پولیس کا باقاعدہ گشت بڑھانے اور جرائم پر موثر انداز میں قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande