
گوہاٹی، 15 جولائی (ہ س)۔
آسام پردیش کانگریس کمیٹی نے آج ریاست میں بی جے پی زیرقیادت حکومت کو اگلے پانچ سالوں میں دو لاکھ سرکاری ملازمتیں فراہم کرنے کے وعدے پر تنقید کی۔ پارٹی نے الزام لگایا کہ حکمراں جماعت ماضی میں کئے گئے اسی طرح کے وعدوں کو پورا کرنے میں بارہا ناکام رہی ہے۔
کانگریس ایم ایل اے ذاکر حسین سکدار نے بجٹ اجلاس کے دوران آسام اسمبلی کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ آسام کو درپیش سب سے بڑے چیلنجوں میں سے ایک بے روزگاری ہے۔ انہوں نے حکومت کے اس مقصد کو حاصل کرنے کی نیت پر سوال اٹھایا۔
سکدر نے کہا، بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اکثر اپنے وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہتی ہے۔ ریاست میں اس وقت تقریباً 40 لاکھ بے روزگار نوجوان مرد اور خواتین ہیں۔ یہاں تک کہ اگلے پانچ سالوں میں دو لاکھ ملازمتیں فراہم کرنے کا ہدف بھی پورا ہونے کا امکان نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن کا بنیادی مطالبہ یہ ہے کہ حکومت آسام کے نوجوانوں کے لیے روزگار کے بامعنی مواقع پیدا کرے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ہمارا ایک ہی مطالبہ ہے کہ ہمارے نوجوانوں کو کام اور روزگار ملنا چاہیے۔
دریں اثنا، کانگریس کے ایم ایل اے اور آسام اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر واجد علی چودھری نے بی جے پی حکومت پر پرانے وعدوں کو پورا کیے بغیر دہرانے کا الزام لگایا۔ چودھری نے الزام لگایا کہ انہوں نے پہلے دو لاکھ سرکاری نوکریوں اور آٹھ لاکھ روزگار کے مواقع پیدا کرنے کا وعدہ کیا تھا، لیکن وہ ان وعدوں کو پورا کرنے میں ناکام رہے۔ اب انہوں نے پھر وہی وعدہ دہرایا ہے۔ وہ محض جھوٹ بول رہے ہیں۔ حکومت کا کہنا ہے کہ اس کے روزگار کے ایجنڈے کے حصے کے طور پر کئی محکموں میں بھرتی کا عمل جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / عطاءاللہ