
بدھ کو دی گئی باضابطہ معلومات کے مطابق، چورا چاند پور ضلع کے گوتھیل اور کے تھینزانگ گاو¿ں کے جنگلات میں کی گئی الگ الگ کارروائیوں میں، سیکورٹی فورسز نے انسااس رائفلیں، اے کے رائفل، پستول، دیسی ساختہ بندوقیں، ہینڈ گرینیڈ، آئی ای ڈی، آر پی جی گولہ بارود، دھماکہ خیز مواد، وائرلیس سیٹ ، بلٹ پروف جیکٹ، ہیلمٹ ، فوجی ساز وسامان اور بڑی تعداد میں زندہ اور خالی کارتوس برآمد کئے۔
اسی دوران امپھال ایسٹضلع کے ایومپوک مامانگ لیکائی کے رہنے والے سناسم ایبوچا عرف ابوچا سنگھ (42) کو اس کے گھر سے گرفتار کیا گیا۔ اس کے قبضے سے ایک اے کے -56 رائفل، ایک .32 پستول، میگزین اور اے کے 56کے زندہ27 کارتوس برآمد کئے گئے۔
کے تھینزانگ گاؤں میں اسلحہ کی برآمدگی کی مہم منی پور پولیس اور 19 گڑھوال رائفلز کی مشترکہ ٹیم نے چلائی۔
دریں اثنا، سیکورٹی فورسز نے امپھال ویسٹ کے لانگجنگ اچوبا علاقے سے کالعدم تنظیم کے سی پی (نونگدرینکھومبا) کے ایک سرگرم جبری وصولی کرنے والے ساگولشیم لیشیمبا عرف ایبونگو (28) کو گرفتار کیا۔
ادھر، 6 جولائی کو اکھرول ضلع میں سیکورٹی فورسز پر گھات لگا کر حملہ کرنے والے ملزمین کی گرفتاری کے لئے ٹی ایم کاسوم، لیتان اور سیکیبونگ علاقوں میں انٹیلی جنس پر مبنی کارروائیاں جاری ہیں۔ اب تک تین افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق ریاست میں قومی شاہراہ 202 پر کھیتی باڑی، بازار اور ٹریفک معمول کے مطابق جاری ہے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد