تیز رفتار کار نہر کی پلیا سے ٹکرا گئی ، کانسٹیبل سمیت 3 افراد جاں بحق
رائے بریلی، 15 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں بدھ کو ایک تیز رفتار کار نہر کی پلیا سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچای
حادثہ


رائے بریلی، 15 جولائی (ہ س)۔ اتر پردیش کے رائے بریلی ضلع میں بدھ کو ایک تیز رفتار کار نہر کی پلیا سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ایک پولیس اہلکار سمیت تین افراد جاں بحق جب کہ دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

بدھ کی صبح، ضلع کے بچھراواں تھانہ علاقے کے خیرہنی گاو¿ں کے قریب ہائی وے پر ایک تیز رفتار کار نہر کی پلیا سے ٹکرا کر الٹ گئی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ کار مکمل طور پر تباہ ہو گئی۔ راہگیروں نے پولیس کو اطلاع دی، اور پانچوں زخمیوں کو بچھرواں کمیونٹی ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا۔ ڈاکٹروں نے تین لوگوں کو مردہ قرار دیا اور دو زخمیوں کو لکھنو¿ کے ٹراما سینٹر ریفر کر دیا گیا۔

مرنے والوں میں سے ایک رام سکھ (50) رائے بریلی کی عدالت کی سیکورٹی میں تعینات ایک کانسٹیبل ہے، جو جالون ضلع کا رہنے والا تھا۔ دیگر مرنے والوں میں چندرپال (70) جو سرینی، لال گنج کا رہنے والا ہے اور ایک شخص جس کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔ زخمیوں میں ریان (25) ساکن کنڈلی، بچھراواں اور رجت ساہو (35) ساکن تیلی باغ ہیں۔ دونوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ بچھراواں پولیس اسٹیشن کے انچارج شیال لال کے مطابق حادثے کی تحقیقات کی جارہی ہے اور زخمیوں کو لکھنو¿ بھیج دیا گیا ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

ہندوستھان سماچار

---------------

ہندوستان سماچار / عبدالسلام صدیقی


 rajesh pande