زیرتعمیر پل کے پاس 10فٹ گہری کھائی میں گری موٹر سائیکل،دو دوستوں کی موت
بانسواڑہ، 14 جولائی (ہ س)۔ضلع کے راج تلاب تھانہ علاقے میں زیر تعمیر پل کے قریب سڑک حادثے میں دو دوستوں کی موت ہو گئی۔ دونوں نوجوان بجلی کی موٹر سائیکل پر رات گئے گھر واپس آ رہے تھے کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پل کے قریب 10 فٹ گہری کھائی میں جا گری
زیرتعمیر پل کے پاس 10فٹ گہری کھائی میں گری موٹر سائیکل،دو دوستوں کی موت


بانسواڑہ، 14 جولائی (ہ س)۔ضلع کے راج تلاب تھانہ علاقے میں زیر تعمیر پل کے قریب سڑک حادثے میں دو دوستوں کی موت ہو گئی۔ دونوں نوجوان بجلی کی موٹر سائیکل پر رات گئے گھر واپس آ رہے تھے کہ موٹر سائیکل بے قابو ہو کر پل کے قریب 10 فٹ گہری کھائی میں جا گری۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔ منگل کی صبح راہگیروں نے موٹر سائیکل اور لاشیںکھائی میں پڑی دیکھ کر پولیس اور اہل خانہ کو اطلاع دی۔

پولس کے مطابق وڈلی پاڑا بھاپور رہائشی پنکج (20) ولد کالیا نناما اور سنیل (21) ولد راجو دائما ساکن پیر کی رات اپنی بائک پر گھر لوٹ رہے تھے۔ بھاپور روڈ پر انڈسٹریل ایریا کے قریب زیر تعمیر پل کے قریب پہنچ کر وہ اندھیرے میں سڑک کے حالات کا اندازہ نہیں لگا سکے، اسی دوران موٹر سائیکل بے قابو ہوکر سیدھے ایک گہرے نالے جیسے گڑھے میں جا گری۔ دونوں نوجوانوں کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔منگل کی صبح راہگیروں کی نظر گڈھے میں گری بائک اور دونوں نوجوانوں کی لاشوں پر پڑی۔اس کے بعد راج تالاب تھانے کی پولیس اور اہل خانہ کو فوری اطلاع دی گئی۔ اطلاع ملتے ہی اہل خانہ جائے وقوعہ پر پہنچے۔گاوں والوں نے بتایا کہ دونوں نوجوانوں کی راتوں رات موت ہو گئی تھی۔ جائے وقوعہ پر موجود افراد نے اہل خانہ کو تسلی دی۔ مقامی لوگوں کی مدد سے پولیس نے لاشوں کو نکال کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا اور معاملے کی تفتیش شروع کردی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande