ماں نے تین بچوں کے ساتھ خود کھایا زہر، ماں بیٹی کی موت
مرزا پور، 14 جولائی (ہ س)۔ اترپردیش کے مرزا پور ضلع کے مڑھیہان تھانہ علاقے میں واقع پرسونا گاوں میں، پیر کے روز خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہریلی اشیائ کھا لی۔ علاج کے دوران خاتون ا
ماں نے تین بچوں کے ساتھ خود کھایا زہر، ماں بیٹی کی موت


مرزا پور، 14 جولائی (ہ س)۔

اترپردیش کے مرزا پور ضلع کے مڑھیہان تھانہ علاقے میں واقع پرسونا گاوں میں، پیر کے روز خاندانی تنازعہ کی وجہ سے ایک خاتون نے مبینہ طور پر اپنے تین بچوں کو زہر دینے کے بعد خود بھی زہریلی اشیائ کھا لی۔ علاج کے دوران خاتون اور اس کی ایک بیٹی کی موت ہو گئی، جب کہ دو دیگر لڑکیاں ضلع اسپتال میں زیر علاج ہیں۔

ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس (آپریشنز) راج کمار مینا کے مطابق، پرسونا گاوں کے رہنے والے دھرمیندر دھاریکار کی بیوی کسم (38) نے اپنی تین بیٹیوں مدھو (12)، رادھیکا (10) اور ستیہ (8) کو زہر دے کر خود بھی زہر کھا لیا۔ ان سبھی کو تشویشناک حالت میں مڑیہان کے پرائمری ہیلتھ سینٹر لے جایا گیا، جہاں سے انہیں بہتر علاج کے لیے ضلع اسپتال ریفر کر دیا گیا۔ کسم اور رادھیکا کی علاج کے دوران موت ہوگئی، جب کہ مدھو اور ستیہ زیر علاج ہیں۔پولیس کی ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ کسم کا شوہر دھرمیندر دھاریکار دہلی میں رہتا ہے۔ خاتون کو شبہ تھا کہ اس کے شوہر نے دوسری شادی کرلی ہے جس کی وجہ سے دونوں کے درمیان دیرینہ تنازعہ چل رہا تھا۔ 12 جولائی کو شیتل گڑھ میں خاتون کے ماموں کے گھر میں دونوں فریقوں کے درمیان معاہدہ ہوا کہ اگلے دن دھرمیندر کسم کو اپنے ساتھ لے جائے گا، لیکن ایسا نہیں ہوا۔ جس کے بعد خاتون نے یہ انتہائی قدم اٹھایا۔مڑیہان پولیس اسٹیشن انچارج رویندر بھوشن موریہ نے بتایا کہ معاملے کی جانچ کی جارہی ہے۔ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تفتیش اور پوسٹ مارٹم رپورٹ کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی کی جائے گی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Khan


 rajesh pande