ٹریکٹر پلٹنے سے تین مزدورکی موت، ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی
ارریہ، 14 جولائی (ہ س)۔ضلع کے بھرگاما تھانہ علاقہ کے سرسیا ہنومان گنج وارڈ نمبر 14 میں منگل کے روزایک بے قابوٹریکٹر پانی سے بھرے گڑھے میں الٹ جانے سے ٹرالی پر سوار تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ایک درجن سے زائد مزدور زخمی ہوگئے۔ خیال کیا جا
ٹریکٹر الٹنے سے تین مزدورکی موت، ایک درجن سے زیادہ لوگ زخمی


ارریہ، 14 جولائی (ہ س)۔ضلع کے بھرگاما تھانہ علاقہ کے سرسیا ہنومان گنج وارڈ نمبر 14 میں منگل کے روزایک بے قابوٹریکٹر پانی سے بھرے گڑھے میں الٹ جانے سے ٹرالی پر سوار تین مزدوروں کی موت ہو گئی۔ حادثے میں ایک درجن سے زائد مزدور زخمی ہوگئے۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ بریک فیل ہونے کی وجہ سے ٹریکٹر کا کنٹرول ختم ہو گیا۔حادثے کی اطلاع ملتے ہی بڑی تعداد میں گاؤں والے جائے وقوعہ پر پہنچے اور بچاؤ اور راحت کاری کا کام شروع کیا۔ٹریکٹر کے پلٹنے سے تمام مزدور نیچے دب گئے۔ کافی کوشش کے بعد گاؤں والوں نے انہیں باہر نکالا اورزخمیوں کو علاج کے لیے بھرگاما پرائمری ہیلتھ سنٹر پہنچایا۔ دو کی موقع پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تیسرے کی بھرگاما پی ایچ سی میں موت ہو گئی۔ چھ شدید زخمی مزدوروں کو مناسب علاج کے لیے اعلیٰ مراکزریفر کردیا گیا ہے۔ ارریہ صدر اسپتال اور بھرگاما پی ایچ سی میں کئی دیگر افراد زیرعلاج ہیں۔مرنے والوں کی شناخت سرسیاکلا وارڈ نمبر 4 کے رہنے والے ببلو منڈل کی بیوی میرا دیوی، کاری منڈل کی بیوی نیا دیوی اور کشور منڈل کی بیوی رنجو دیوی کے طور پر ہوئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ٹریکٹر کی بریک فیل ہو گئی اور وہ پانی سے بھرے گڑھے میں الٹ گیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ دو کی جائے وقوعہ پر ہی موت ہو گئی، جبکہ تیسرے کی بھرگاما پی ایچ سی میں علاج کے دوران موت ہو گئی۔ ٹریکٹر دیہی خواتین مزدوروں کو لے جا رہا تھا جو دھان لگانے کے لیے کھیتوں میں جا رہی تھیں۔اطلاع کے بعد فاربس گنج کے ایس ڈی پی او راج کشور پرساد اور بھرگاما تھانہ انچارج اور فورس کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور واقعہ کی تحقیقات شروع کردی۔ایس ڈی پی او نے تین خواتین مزدوروں کی ہلاکت اور ایک درجن سے زائد دیگر کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan


 rajesh pande