تلنگانہ میں ہزاروں سرکاری اساتذہ ٹی ای ٹی امتحان میں ناکام
حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے ٹیچر ایلیجبلٹی ٹیسٹ(ٹی ای ٹی)میں سرکاری اساتذہ کی بڑی تعداد امتحان میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد محکمہ تعلیم اورتعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔ سرکاری اعدا
تلنگانہ میں ہزاروں سرکاری اساتذہ ٹی ای ٹی امتحان میں ناکام


حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔

تلنگانہ میں گزشتہ ماہ منعقد ہونے والے ٹیچر ایلیجبلٹی ٹیسٹ(ٹی ای ٹی)میں سرکاری اساتذہ کی بڑی تعداد امتحان میں کامیابی حاصل کرنے میں ناکام رہی، جس کے بعد محکمہ تعلیم اورتعلیمی حلقوں میں تشویش کی لہردوڑگئی ہے۔

سرکاری اعداد وشمارکے مطابق ٹی ای ٹی امتحان میں مجموعی طورپر23,623 سرکاری اساتذہ نے شرکت کی، جن میں سے صرف 8,809 اساتذہ امتحان میں کامیاب ہو سکے،جبکہ 14,814 اساتذہ مطلوبہ نشانات حاصل کرنے میں ناکام رہے۔

اس طرح سرکاری اساتذہ کی کامیابی کی مجموعی شرح صرف 37.29 فیصد رہی،جوگزشتہ سال کے مقابلے میں نمایاں طورپرکم ہے۔ گزشتہ برس اسی امتحان میں تقریباً50فیصداساتذہ کامیاب ہوئے تھے۔ تعلیمی ماہرین کے مطابق نتائج میں اس نمایاں کمی نے سرکاری اسکولوں میں تدریسی معیاراوراساتذہ کی تیاری سے متعلق کئی سوالات کھڑے کردئیے ہیں۔ دریں اثنا،سپریم کورٹ کی ہدایات کے مطابق وہ سرکاری اساتذہ جواگست 2028 تک ٹی ای ٹی امتحان پاس نہیں کر پائیں گے،انہیں ملازمت سے محروم ہونا پڑسکتاہے۔ اس وجہ سے ناکام ہونے والے ہزاروں اساتذہ پرمقررہ مدت کے اندرامتحان میں کامیابی حاصل کرنے کا دباؤبڑھ گیاہے۔ محکمہ تعلیم کے حکام کی جانب سے نتائج کا تفصیلی جائزہ لینے اور مستقبل میں اساتذہ کی بہتر تیاری کے لیے ضروری اقدامات کیے جانے کا امکان ہے۔

ہندوستھان سماچار۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande