
نوئیڈا، 14 جولائی (ہ س)۔ نوئیڈا کے مختلف علاقوں میں رہنے والے تین لوگوں نے ذہنی تناو کی وجہ سے کل رات اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔
پولیس کمشنر لکشمی سنگھ کی میڈیا انچارج نے بتایا کہ تھانہ سیکٹر 49علاقہ کے برولا گاؤں میں رہنے والا کرن کمار ولد ونود کمار(26)جوبنیادی طور پر اترپردیش کے سنبھل کا رہنے والا ہے،نے ذہنی تناؤ کی وجہ سے گزشتہ رات اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کرخود کشی کرلی۔ انہوں نے مزید کہا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
دریں اثناتھانہ انچارج نے بتایا کہ ایک اور معاملے میں، ہوشیا پور گاوں کے رہنے والے 34 سالہ پورن مکھیا کی بیوی ببیتا دیوی نے اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا ہے۔
تھانہ ایکوٹیک ۔3علاقہ میں رہنے والے رویندر سنگھ ولد رام سنگھ 35 بنیادی طورپراوریا ضلع کا رہائشی ہے ذہنی تناو کے باعث اپنے گھر میں پنکھے سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ انہوں نے بتایا کہ واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی، لاش کو قبضے میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Khan