ابتدائی کاروبار میں شیئر بازار پر دباؤ، سینسیکس اور نفٹی میں گراوٹ
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظرآرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں نے کچھ دیر تک خریداری کا زوربنائے رکھا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈ
شیئر بازار کی علامتی تصویر


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔

گھریلو شیئر بازار میں آج ابتدائی کاروبار کے دوران دباو نظرآرہا ہے۔ آج کے کاروبار کی شروعات بھی کمزوری کے ساتھ ہوئی تھی۔ بازار کھلنے کے بعد خریداروں نے کچھ دیر تک خریداری کا زوربنائے رکھا، جس سے سینسیکس اور نفٹی دونوں انڈیکس کی چال میں کچھ سدھار بھی ہوا۔ حالانکہ پہلے 10 منٹ کے کاروبار کے بعد ہی ایک بار پھر فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے ان دونوں انڈیکس کی کمزوری بڑھتی چلی گئی۔ پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد سینسیکس 0.62 فیصد اور نفٹی 0.53 فیصد کی کمزوری کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔

شروعاتی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد شیئر بازار کی سرکردہ کمپنیوں میں سے سپلا، ہنڈالکو انڈسٹریز، بھارتی ایئرٹیل، ٹی سی ایس اور نیسلے کے شیئر 1.58 فیصد سے لے کر 0.84 فیصد کی مضبوطی کے ساتھ کاروبار کر رہے تھے۔ دوسری جانب، شری رام فنانس، انٹر گلوب ایوی ایشن، ایچ سی ایل ٹیکنالوجی، مہندرا اینڈ مہندرا اور بجاج فنانس کے شیئر 3.49 فیصد سے لے کر 2.11 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ کاروبار کرتے ہوئے نظر آ رہے تھے۔ ابھی تک کے کاروبار میں شیئر بازار میں 2,703 شیئروں میں ایکٹیو ٹریڈنگ ہو رہی تھی۔ ان میں سے 866 شیئر منافع کما کر سبز نشان میں کاروبار کر رہے تھے، جبکہ 1,837 شیئر نقصان اٹھا کر سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ اسی طرح سینسیکس میں شامل 30 شیئروں میں سے 8 شیئر خریداری کی حمایت سے سبز نشان میں برقرار تھے۔ دوسری جانب 22 شیئر فروخت کے دباو میں سرخ نشان میں کاروبار کر رہے تھے۔ جبکہ نفٹی میں شامل 50 شیئروں میں سے 19 شیئر سبز نشان میں اور 31 شیئر سرخ نشان میں کاروبار کرتے نظر آ رہے تھے۔

بامبے اسٹاک ایکسچینج (بی ایس ای) کا سینسیکس آج 344.06 پوائنٹس یعنی 0.44 فیصد کی کمزوری کے ساتھ 77,272.34 پوائنٹس کی سطح پر کھلا۔ بازار کھلتے ہی خریداری شروع ہو گئی، جس سے پہلے 10 منٹ کے کاروبار میں ہی یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے قریب 130 پوائنٹس کی ریکوری کر کے 77,402.79 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ اس کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس کی وجہ سے سینسیکس گرتا چلا گیا۔ لگاتار ہو رہی فروخت کے سبب صبح 10 بجے کے قریب یہ انڈیکس 550 پوائنٹس سے بھی زیادہ گر کر 77,063.41 پوائنٹس کی سطح تک آ گیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان پہلے ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے سینسیکس 481.32 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 77,135.08 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

سینسیکس کی طرح ہی این ایس ای کے نفٹی نے آج 143 پوائنٹس یعنی 0.59 فیصد کی گراوٹ کے ساتھ 24,068 پوائنٹس کی سطح سے کاروبار کی شروعات کی۔ بازار کھلتے ہی خریداری کی حمایت سے یہ انڈیکس اوپننگ لیول سے قریب 90 پوائنٹس سدھر کر 24,157.10 پوائنٹس کی سطح تک پہنچ گیا۔ پہلے 10 منٹ تک خریداری ہونے کے بعد بازار میں فروخت کا دباو بن گیا، جس سے نفٹی کی چال کمزور پڑنے لگی۔ لگاتار ہو رہی فروخت کی وجہ سے صبح 10 بجے کے قریب یہ انڈیکس 160 پوائنٹس سے زیادہ کی کمزوری کے ساتھ 24,050.55 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔ اس کے بعد خریداروں نے ایک بار پھر خریداری کا زور بنانے کی کوشش کی، جس سے اس انڈیکس کی صورتحال میں معمولی سدھار ہوتا ہوا نظر آیا۔ بازار میں مسلسل جاری خرید و فروخت کے درمیان ابتدائی ایک گھنٹے کا کاروبار ہونے کے بعد صبح 10.15 بجے نفٹی 127.25 پوائنٹس کی گراوٹ کے ساتھ 24,083.75 پوائنٹس کی سطح پر کاروبار کر رہا تھا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / انظر حسن


 rajesh pande