سانبہ میں پولیس نے منشیات فروش کے گھر کو مسمار کیا
جموں،14 جولائی (ہ س)۔ جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں منشیات کے خلاف جاری سخت مہم کے تحت انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کا مکان مسمار کردیا۔ حکام کے مطابق بیلا منوہر گاؤں کے رہائشی راج محمد کے خلاف انسدادِ منش
Demolished


جموں،14 جولائی (ہ س)۔

جموں و کشمیر کے ضلع سانبہ میں منشیات کے خلاف جاری سخت مہم کے تحت انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے ایک مبینہ منشیات فروش کا مکان مسمار کردیا۔

حکام کے مطابق بیلا منوہر گاؤں کے رہائشی راج محمد کے خلاف انسدادِ منشیات قانون (این ڈی پی ایس) کے تحت دو مقدمات درج ہیں۔ قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد ضلع انتظامیہ اور پولیس نے مشترکہ طور پر اس کے مکان کو منہدم کیا۔

حکام کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی منشیات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے ڈھانچے اور ان کے نیٹ ورک کو ختم کرنے کی جاری مہم کا حصہ ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ ضلع بھر میں منشیات کے کاروبار میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائیاں آئندہ بھی جاری رہیں گی۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد اصغر


 rajesh pande