
پٹنہ، 14 جولائی(ہ س)۔ بہار کمبائنڈ انٹرنس کمپیٹیٹو ایگزامنیشن بورڈ(بی سی ای سی ای بی) نے تین سالہ انجینئرنگ ڈپلومہ مکمل کرنے والے طلباء کے لیے بی ٹیک کے دوسرے سال (لیٹرل انٹری) میں داخلے کے لیے آن لائن کونسلنگ کا عمل شروع کر دیا ہے۔ تفصیلی شیڈول اور ضروری ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔بی سی ای سی ای بی نے بتا یا ہے کہ اس کونسلنگ کے دوران سیٹ ایلوکیشن کے لیے آن لائن چوائس فلنگ 13 جولائی کو شروع ہوئی ہے اور 21 جولائی تک جاری رہے گی۔ پہلے مرحلہ میں الاٹ کی گئی سیٹوں کے نتائج 25 جولائی کو جاری کیے جائیں گے۔ اس حوالے سے مزید معلومات بورڈ کی ویب سائٹ سے حاصل کی جا سکتی ہیں۔یہ کونسلنگ بہار کے سرکاری انجینئرنگ کالجوں اور للت نارائن متھیلایونیورسٹی دربھنگہ کے تحت چلنے والے ڈاکٹر اے پی جی عبدالکلام ویمنس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی، مختلف بیچلر آف انجینئرنگ (بی ٹیک) مختلف کورسز کے دوسرے سال میں داخلے کے لیے منعقد کی جارہی ہے ۔
بورڈ نے بتایا کہ بی سی ای سی ای(ایل ای)2026 امتحان میں کامیاب امیدوار بورڈ کی ویب سائٹ سے اپنے رینک کارڈ ڈاؤن لوڈ کر سکتے ہیں۔ اس کے بعد امیدواروں کو اپنے رجسٹریشن نمبر اور پاس ورڈ کے ساتھ آن لائن پورٹل میں لاگ ان کرنے اور اپنے پسندیدہ کالج اور برانچ (چوائس فلنگ) کر نا ہو گا۔امیدواروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنی ترجیحات کے مطابق زیادہ سے زیادہ کالج اور برانچ کا مبتادل میں ترمیم(ایڈٹ ) کرسکتے ہیں۔ اگر متبادل سے مطمئن ہو تو انہیں چوائس لاک کر نا ہو گا ۔ اگر لاک کرنے کے بعد تبدیلیاں درکار ہوں، تو وہ انہیں ان لاک کر کے او ٹی پی تصدیق کے بعد ترمیم کیا جاسکتا ہے ۔ آخری تاریخ کے بعد کوئی تبدیلی ممکن نہیں ہوگی۔
امیدواروں کو اپنے بھرے ہوئے اختیارات کا پرنٹ آؤٹ محفوظ رکھنا ہوگا ۔کونسل نے واضح کیا ہے کہ اگر کوئی امیدوار مقررہ وقت تک اپنے انتخاب کو لاک نہیں کرتا ہے تو آخری تاریخ کے بعد ان کے انتخاب خود بخود بند ہو جائیں گے۔ امیدواروں کو یہ بھی مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ اپنے بھرے ہوئے اختیارات کا پرنٹ آؤٹ محفوظ رکھیں۔ چوائس لاکنگ اور ان لاک کرنے کا پورا عمل رجسٹرڈ موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی پر بھیجے گئے اوٹی پی کے ذریعے کیا جائے گا۔ رجسٹریشن کے وقت درج کردہ موبائل نمبر اور ای میل آئی ڈی کو کسی بھی حالت میں تبدیل نہیں کیا جائے گا۔کونسل نے یہ بھی کہا ہے کہ اپنی پسند کو بھرنے کا صرف ایک بار موقعہ ہے۔ اگر کوئی امیدوار پہلے راؤنڈ میں اپنی پسند کو نہیں بھرتا ہے، تو انہیں کونسلنگ کے اگلے دور میں اپنے آپشنز کو دوبارہ بھرنے کا موقع نہیں دیا جائے گا۔ جو امیدوار مقررہ وقت تک اپنی پسند کو پُر کریں گے انہیں میرٹ لسٹ اور اختیارات کی بنیاد پر نشستیں الاٹ کی جائیں گی۔ امیدوار اپنے لاگ ان کے ذریعے سیٹ ایلوکیشن کے نتائج دیکھ سکیں گے۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / Mohammad Afzal Hassan