
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔فیبرک کی ڈائنگ (رنگائی )اور پروسیسنگ کے کام کرنے والی کمپنی الپائن ٹیکس ورلڈ کا 126.25 کروڑ روپے کا آئی پی او آج سبسکرپشن کے لیے لانچ کر دیا گیا۔ اس آئی پی او میں 16 جولائی تک بولیاں لگائی جا سکتی ہیں۔ ایشو کی کلوزنگ کے بعد17 جولائی کوشیئروں کا الاٹمنٹ کیا جائے گا،جبکہ الاٹ کیے گئے حصص20 جولائی کو ڈیمیٹ اکاؤنٹ میں جمع کر دیے جائیں گے۔ کمپنی کے حصص کو بی ایس ای اور این ایس ای پر 21 جولائی کو لسٹ ہو سکتے ہیں ۔ لانچنگ کے بعد، دوپہر 2بج کر 40منٹ تک یہ آئی پی او 23 فیصد سبسکرائب ہو چکا تھا۔
اس آئی پی او میں بولی کے لیے 100 روپے سے لے کر 105 روپے فی شیئر کا پرائس بینڈمقرر کیا گیا ہے، جبکہ لاٹ سائز 142 شیئرز ہے۔ اس آئی پی او میں خوردہ سرمایہ کار کم از کم ایک لاٹ سائز یعنی 142 شیئروں کے لیے بولی لگا سکتے ہیں، جس کے لیے انہیں 14,910 روپے کی سرمایہ کاری کرنی ہوگی۔ اسی طرح خوردہ سرمایہ کار 1,93,830 روپے کی سرمایہ کاری کر کے زیادہ سے زیادہ 13لاٹ میں 1,846 شیئرز کے لئے بولی لگا سکتے ہیں۔ اس آئی پی او کے تحت 10روپے کی فیس ویلیو والے کل 1,20,24,000 نئے حصص جاری ہو رہے ہیں۔
اس آئی پی او میں اہل ادارہ جاتی خریداروں (کیو آئی بی ) کے لیے صرف 1فیصد حصہ مختص کیا گیا ہے۔اس کے علاوہ خوردہ سرمایہ کاروں کے لیے 70فیصد حصہ اور غیر ادارہ جاتی سرمایہ کاروں (این آئی آئی ) کے لیے 29 فیصد حصہ مختص ہے۔ اس ایشو کے لئے ڈی اینڈ اے فائنانشیل سروسز پرائیویٹ لمیٹڈ کو بک رننگ لیڈ مینیجر کے طور پر مقرر کیا گیا ہے، جبکہ کیفن ٹیکنالوجیز لمیٹڈ کو رجسٹرار کے طور پر مقرر کیا گیا ہے۔
الپائن ٹیکس ورلڈ کی مالی حالت کی بات کریں تو کیپٹل مارکیٹس ریگولیٹر سیبی کے پاس جمع کرائے گئے ڈرافٹ ریڈ ہیرنگ پراسپیکٹس (ڈی آر ایچ پی ) میں کیے گئے دعووں کے مطابق اس کی مالی حالت مسلسل مضبوط ہوئی ہے ۔ کمپنی نے مالی سال 25-2024 میں کمپنی کو8.63 کروڑ روپے کا خالص منافع ہوا تھا، جو اگلے مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 21.72 کروڑ روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اس دوران کمپنی کی کل آمدنی میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 25-2024 میں، اس نے کل 237.66 کروڑ روپے کی آمدنی حاصل کی تھی ، جو مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 350.18 کروڑ روپے ہو گئی۔ اس دوران کمپنی پر قرضوں کا بوجھ بھی بڑھ گیا۔ مالی سال 25-2024 کے اختتام پر، کمپنی پر 166.09 کروڑ روپے قرض کا بوجھ تھا، جو اگلے مالی سال 26-2025 میں بڑھ کر 177.60 کروڑ روپے ہو گیا۔
اس عرصے کے دوران کمپنی کی مجموعی مالیت میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 25-2024 میں یہ 51.13 کروڑ روپے کی سطح پر تھا، جو 26-2025 میں بڑھ کر 72.88 کروڑ روپے ہو گیا۔ کمپنی کے ذخائر اور سرپلس کے حوالے بات کریں تو کمپنی نے اس عرصے کے دوران اس محاذ پر بھی ترقی حاصل کی۔ مالی سال 2024-25 میں یہ 24.86 کروڑ روپے تھی، جو 26-2025 میں بڑھ کر 46.32 کروڑ ہو گیا۔
اس دوران کمپنی کے اثاثوں میں بھی اضافہ ہوا۔ مالی سال 25-2024 میں، کمپنی کے پاس 294.86 کروڑ روپے کے اثاثے تھے۔ اسی طرح اگلے مالی سال 26-2025 میں یہ بڑھ کر 305.31 کروڑ روپے کی سطح پر آگئے۔ اسی طرح ای بی آئی ٹی دی اے 25-2024 میں 27 کروڑ روپے تھا، جو 26-2025 میں بڑھ کر 47.45 کروڑ روپے کی سطح پر آ گیا۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد شہزاد