میونسپل اسسٹنٹ انجینئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار،32 لاکھ سے زائدرقم برآمد
حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے انسدادِ بدعنوانی بیورو(اے سی بی)نے پداپلی میونسپلٹی کے ایک اسسٹنٹ انجینئرکومبینہ طورپررشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بعد ازاں اس کے گھرکی تلاشی کے دوران 32.31 لاکھ کی غیرمحسوب نقدرقم بھی برآمدہوئی، جس
میونسپل اسسٹنٹ انجینئر رشوت لیتے ہوئے گرفتار،32 لاکھ سے زائدرقم برآمد


حیدرآباد ،14 جولائی (ہ س)۔ تلنگانہ کے انسدادِ بدعنوانی بیورو(اے سی بی)نے پداپلی میونسپلٹی کے ایک اسسٹنٹ انجینئرکومبینہ طورپررشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔بعد ازاں اس کے گھرکی تلاشی کے دوران 32.31 لاکھ کی غیرمحسوب نقدرقم بھی برآمدہوئی، جس کے بعدمعاملہ مزید سنگین شکل اختیارکرگیاہے۔ گرفتارافسرکی شناخت کالیپلی ستیش کمار(33) کے طورپرہوئی ہے، جوپداپلی میونسپلٹی میں میونسپل اسسٹنٹ انجینئرکے طورپرخدمات انجام دے رہاتھا۔اے سی بی حکام کے مطابق، ستیش کمارنے ایک کنٹریکٹرسے12.28 لاکھ کے حتمی بل کی منظوری اور اجرائی کےلیے2 لاکھ رشوت کا مطالبہ کیا تھا۔ یہ بل مبینہ طورپرقبرستان کے ترقیاتی کاموں سے متعلق تھا۔ کنٹریکٹرکی شکایت پراے سی بی نے جال بچھایااورافسر کومبینہ طورپررشوت کی رقم وصول کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا۔ حکام نے بعدازاں ملزم کے گھرکی تلاشی لی،جہاں سے 32.31 لاکھ کی غیر محسوب نقد رقم برآمد ہوئی۔ اے سی بی اس رقم کے ذرائع اورممکنہ طورپردیگر بدعنوانی کے معاملات سے اس کے تعلق کی بھی جانچ کررہی ہے۔گرفتاری کے بعد ستیش کمارکوکریم نگرمیں قائم خصوصی اے سی بی عدالت میں پیش کیا گیا،جہاں قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔اے سی بی حکام کے مطابق، معاملے کی تحقیقات جاری ہیں اور اس بات کا بھی جائزہ لیا جا رہا ہے کہ آیا ملزم افسر کے خلاف مزید بدعنوانی یاآمدنی سے زائداثاثوں کے شواہد موجودہیں یانہیں۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمدعبدالخالق


 rajesh pande