
رامبن میں جے سی بی مشین حادثے کا شکار، آپریٹر جاں بحق
جموں، 14 جولائی (ہ س)۔
جموں و کشمیر کے ضلع رامبن میں سڑک تعمیراتی منصوبے پرکام کے دوران پیش آئے ایک المناک حادثے میں ضلع ڈوڈہ کا ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ حادثہ اس وقت پیش آیا جب وہ کھدائی کی مشین چلارہا تھا اور مشین بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
پولیس ذرائع کے مطابق حادثہ چندرکوٹ تھانہ کے دائرہ اختیار میں آنے والے گج پتھ قلعہ علاقے میں پیر کی شام پیش آیا۔ اطلاع ملتے ہی رامبن پولیس اور سول فوری امدادی ٹیم کے رضاکار موقع پر پہنچے اور بچاؤ کارروائی شروع کی۔
حکام نے بتایا کہ کھدائی کی مشین کھائی میں گرنے کے بعد اس کے نیچے آپریٹر دب گیا تھا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں کے بعد جے سی بی مشین کی مدد سے تباہ شدہ مشین کو ہٹا کر آپریٹر کی لاش باہر نکالی گئی۔ متوفی کی شناخت اختر حسین ولد حسین کھانڈے سکنہ کاہراہ ضلع ڈوڈہ کے طور پر ہوئی ہے۔ لاش کو قانونی کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔پولیس نے اس سلسلے میں مقدمہ درج کر کے حادثے کی وجوہات معلوم کرنے کے لیے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
ہندوستھان سماچار
ہندوستان سماچار / محمد اصغر