جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں 24 گھنٹوں میں 80.5 ملی میٹر بارش، 18 جولائی تک بارش اور ژالہ باری کا الرٹ
رانچی، 14 جولائی (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ رام گڑھ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 80.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ریاست کے کئی دیگر اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے ایلو الر
JH-YELLOW-ALRT-RAIN-THUNDRING


رانچی، 14 جولائی (ہ س)۔ جھارکھنڈ میں مانسون ایک بار پھر سرگرم ہوگیا ہے۔ رام گڑھ ضلع میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سب سے زیادہ 80.5 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، جبکہ ریاست کے کئی دیگر اضلاع میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوئی۔ محکمہ موسمیات نے ایلو الرٹ جاری کیا ہے، جس میں 18 جولائی تک ریاست کے مختلف حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش، بجلی گرنے اور تیز ہواو¿ں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق 18 جولائی تک ریاست کے بیشتر اضلاع میں ہلکی سے درمیانی بارش اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔اس دوران 40 سے 50 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔ محکمہ نے اس دوران لوگوں کو محتاط رہنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کا مشورہ دیا ہے۔

محکمہ نے یہ بھی بتایا کہ 15 اور 17 جولائی کے درمیان ریاست کے کئی علاقوں میں بھاری بارش کا امکان ہے۔ مسلسل ہو رہی بارش کو دیکھتے ہوئے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور آسمانی بجلی گرنے سے متعلق خصوصی احتیاط کی ضرورت ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ریاست میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جمشید پور میں 36.2 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا، جب کہ سب سے کم درجہ حرارت رانچی کے نامکم میں 23 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

منگل کی صبح رانچی اور آس پاس کے علاقوں میں بادل چھائے رہے، جس سے موسم حبس بھرا رہا۔ تاہم دوپہر کے وقت ہلکی بوندا باندی سے موسم خوشگوار ہوگیا اور گرمی سے کچھ راحت ملی۔

دارالحکومت رانچی میں منگل کو زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31.6 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 25.5 ڈگری سیلسیس ریکارڈ کیا گیا۔ جمشید پور میں زیادہ سے زیادہ 36.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.7 ڈگری سیلسیس، ڈالٹن گنج میں زیادہ سے زیادہ 35.2 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 27.2 ڈگری سیلسیس، بوکارو میں زیادہ سے زیادہ 36.1 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.7 ڈگری سیلسیس اور چائباسا میں زیادہ سے زیادہ 33.5 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم 26.6 ڈگری سیلسیس درج کیا گیا۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande