ہندوستان-مالدیپ کے درمیان ایف ٹی اے مذاکرات کا پہلا دور آٹھ تکنیکی اجلاس میں اختتام پذیر
نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔ ایف ٹی اے مذاکرات کے آٹھ تکنیکی اجلاس کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مذاکرات 29جون سے 7جولائی تک ور
India-Maldives-FTA-talks-conclude-first-round


نئی دہلی، 14 جولائی (ہ س)۔ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان آزادانہ تجارتی معاہدے (ایف ٹی اے) مذاکرات کا پہلا دور مکمل ہو گیا ہے۔ ایف ٹی اے مذاکرات کے آٹھ تکنیکی اجلاس کے دوران اہم پیش رفت ہوئی ۔ دونوں ملکوں کے درمیان یہ مذاکرات 29جون سے 7جولائی تک ورچوئل طریقے سے منعقد کی گئی تھی۔

وزارت تجارت و صنعت کے مطابق، ہندوستانی مذاکراتی ٹیم کی قیادت محکمہ تجارت کے جوائنٹ سکریٹری اور کلیدی مذاکرات کار اجول کمار گھوش نے کیا، جبکہ مالدیپ کے وفد کی قیادت کلیدی مذاکرات کار یوسف رضا نے کیا۔ بات چیت کے پہلے دور کے دوران، دونوں اطراف کی مذاکراتی ٹیموں نے پالیسی سازی کے آٹھ شعبوں کا شامل کرتے ہوئے آٹھ تکنیکی اجلاس میں تحریری بات چیت میں حصہ لیا۔ دونوں فریقین نے مذاکرات کے تمام پہلوو¿ں پر خاطر خواہ پیش رفت کی اور متعدد امور پر وسیع اتفاق رائے قائم ہوا۔

اس سے پہلے 8 جولائی کو، مرکزی تجارت و صنعت کے وزیر پیوش گوئل نے مالدیپ کے اقتصادی ترقی، ٹرانسپورٹ اور تجارت کے وزیر محمد سعید سے ملاقات کی۔ دونوں وزرا نے جاری دو طرفہ اقتصادی اقدامات کی پیشرفت بشمول ہندوستان-مالدیپ آزادانہ تجارتی معاہدہ مذاکرات کا جائزہ لیا۔ ہندوستان اور مالدیپ کے درمیان سفارتی تعلقات کی 60 ویں سالگرہ کے موقع پر، دونوں فریقوں نے دو طرفہ سرمایہ کاری کا معاہدہ (بی آئی ٹی ) اور آزادانہ تجارتی معاہدہ (ایف ٹی اے ) کو جلد از جلد انجام دینے کے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

ہندوستان مالدیپ کا دوسرا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تجارت مالی سال 2025-26 میں 771.76 ملین امریکی ڈالر رہی ، جبکہ مالی سال 2024-25 میں یہ 679.70 ملین امریکی ڈالر تھی، جو کہ 13.54 فیصد اضافے کو ظاہر کرتا ہے۔

ہندوستھان سماچار

ہندوستان سماچار / محمد شہزاد


 rajesh pande